
ɢᴡʜᴀʀᴀᴍ ᴍᴇᴅɪᴀ
June 19, 2025 at 10:39 AM
خضدار میں ایس ایس پی آفس پر دستی بم حملہ، وڈھ میں قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف
بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 15 جون کو خضدار میں قابض ریاست کی پولیس کے اہم مرکز ایس ایس پی آفس پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
ایک اور حملے میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 17 جون کی رات گیارہ بجے، وڈھ میں حبیب ہوٹل کے قریب دالبندین سے کراچی قیمتی پتھر لیجانے والے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ٹرک کے انجن اور ٹائروں کو نقصان پہنچا۔
قابض ریاست کے عسکری ادارے اور اس کے استحصالی معاشی منصوبے ہماری کارروائیوں کا مستقل ہدف ہیں تاکہ دشمن کے عسکری و انتظامی مشینری اور نوآبادیاتی لوٹ کھسوٹ کے منصوبوں کو خاک میں لایا جا سکے۔
میجر گہرام بلوچ
ترجمان، بلوچستان لبریشن فرنٹ
