
KU TIMES
June 10, 2025 at 01:10 PM
*جامعہ کراچی: وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی ہدایت پر ایوننگ پروگرام کی موجودہ اور گزشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس معاف*
رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عمران حمد صدیقی کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی ہدایت پر ایوننگ پروگرام کے موجودہ اور گزشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس معاف کردی گئی ہے۔ایسے طلباوطالبات جو تاحال کسی بھی وجہ سے اپنی فیس جمع کرانے سے قاصر ہیں وہ ایوننگ پروگرام 2025 ء کے امتحانات کے آغازتک اپنی فیس جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو امتحانات کے آغاز تک اپنی سیمسٹرفیس جمع نہیں کرائیں گے انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہرگزنہیں دی جائے گی۔