
KU TIMES
June 20, 2025 at 02:10 PM
*جامعہ کراچی کی سابق رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسرڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی نئی کتاب ”کراچی کے گوشے“ شائع ہوگئی*
*ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے اپنی نئی تصنیف آج بروز جمعہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو بھی پیش کی۔*
سابق رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی ومیریٹوریس پروفیسرڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی نئی کتاب *”کراچی کے گوشے“* شائع ہوگئی جس میں انہوں نے شہر کراچی کے علاقوں کی تاریخ،تہذیب اوروہاں بسنے والے لوگوں کی طرززندگی اور بستیوں کے وجود میں آنے کااس کتاب کے ذریعے 100 سالہ تاریخ کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے انگریز دورحکومت سے لے کر موجودہ دور تک شہر میں ہونے والی تبدیلیوں،ترقی،حجم،تجارت،روزمرہ کے معمولات بالخصوص انفرااسٹرکچر پرتفصیلی روشنی ڈالی ہے اوربالخصوص ماضی سے لے کر حال تک اس شہر کی تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے اس شہرکی قدر اور کشش کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

❤️
👍
❤
🫡
11