SACH QUETTA NEWS
SACH QUETTA NEWS
June 21, 2025 at 11:45 AM
‏⭕ ترک صدر رجب طیب ایردوان کا [استنبول میں بلائی گئی اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب] ▪️ اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا۔ جس طرح 90 سال قبل ہٹلر نے دنیا کو آگ لگائی تھی، اسی طرح نیتن یاہو کے صہیونی عزائم کا دنیا کو تباہی کی طرف گھسیٹنے کے علاوہ کوئی اور مقصد نہیں ہے ▪️ اسرائیل کسی بھی جوہری کنٹرول کے تابع نہیں ہے اور اسے شفافیت کی پرواہ نہیں ہے لیکن منافقانہ طور پر ایران کے خلاف بات کر رہا ہے جو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا فریق ہے۔" ▪️ پہلے، ہم اپنے اندر کے تنازعات کو حل کرنے کی خالصانہ کوشش کریں، اگر ہم نے اپنے مسائل کو اپنے مشترکہ ذہن اور مرضی سے نہیں حل نہیں کر سکتے، محض ایک دوسرے کی طرف بہتان تراشی کرتے رہے، تو درحقیقت ہم غیروں کے مفادات کی خدمت کر رہے ہوں گے۔ ▪️ 2 ارب کی اسلامی دنیا کا ایک قطب بننا ناگزیر ہے۔ یہ کسی بھی بڑی عالمی جنگ سے پہلے زیادہ اہم ہو گیا ہے ورنہ ہم جنگوں کا ایندھن بنتے رہیں گے۔ ▪️جب بات ہمارے مشترکہ مقاصد اور مشترکہ مفادات کی ہو تو ہمارا فرض ہے کہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر متحد ہوں۔ ▪️ مجھے یقین محکم ہے کہ فتح یقیناً مومنوں کی ہوگی۔ ▪️ میں یہاں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ ترکیے کی حیثیت سے، ہم اپنے خطے میں ایک نئے سائکس-پکوٹ آرڈر کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے جس کی سرحدیں خون سے کھینچی جائیں گی۔
Image from SACH QUETTA NEWS: ‏⭕ ترک صدر رجب طیب ایردوان کا [استنبول میں بلائی گئی اسلامی ممالک کے و...
❤️ 👍 😂 😮 28

Comments