
1️⃣(IMS) Islamic Message Service official
June 16, 2025 at 04:33 PM
*⚠️نامہ اعمال ریکارڈ ہورہا ہے۔❗*
📌Surat No 17 : سورة بنی اسراءیل - Ayat No 13
وَ کُلَّ اِنۡسَانٍ اَلۡزَمۡنٰہُ طٰٓئِرَہٗ فِیۡ عُنُقِہٖ ؕ وَ نُخۡرِجُ لَہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ کِتٰبًا یَّلۡقٰىہُ مَنۡشُوۡرًا ﴿۱۳﴾
*ہم نے ہر انسان کی برائی بھلائی کو اس کے گلے لگا دیا ہے اور بروز قیامت ہم اس کے سامنے اس کا نامہ اعمال نکالیں گے جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا ۔*
📌Surat No 17 : سورة بنی اسراءیل - Ayat No 71
یَوۡمَ نَدۡعُوۡا کُلَّ اُنَاسٍ ۢ بِاِمَامِہِمۡ ۚ فَمَنۡ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیۡنِہٖ فَاُولٰٓئِکَ یَقۡرَءُوۡنَ کِتٰبَہُمۡ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ فَتِیۡلًا ﴿۷۱﴾
*جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے پیشوا سمیت بلائیں گے ۔ پھر جن کا بھی اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دے دیا گیا وہ تو شوق سے اپنا نامۂ اعمال پڑھنے لگیں گے اور دھاگے کے برابر ( ذرہ برابر ) بھی ظلم نہ کئے جائیں گے ۔*
📌Surat No 18 : سورة الكهف - Ayat No 49
وَ وُضِعَ الۡکِتٰبُ فَتَرَی الۡمُجۡرِمِیۡنَ مُشۡفِقِیۡنَ مِمَّا فِیۡہِ وَ یَقُوۡلُوۡنَ یٰوَیۡلَتَنَا مَالِ ہٰذَا الۡکِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیۡرَۃً وَّ لَا کَبِیۡرَۃً اِلَّاۤ اَحۡصٰہَا ۚ وَ وَجَدُوۡا مَا عَمِلُوۡا حَاضِرًا ؕ وَ لَا یَظۡلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا ﴿٪۴۹﴾
*اور نامہ اعمال سامنے رکھ دیئے جائیں گے ۔ پس تو دیکھے گا گنہگار اس کی تحریر سے خوفزدہ ہو رہے ہونگے اور کہہ رہے ہونگے ہائے ہماری خرابی یہ کیسی کتاب ہے جس نے کوئی چھوٹا بڑا بغیر گھیرے کے باقی ہی نہیں چھوڑا ، اور جو کچھ انہوں نے کیا تھا سب موجود پائیں گے اور تیرا رب کسی پر ظلم و ستم نہ کرے گا ۔*
📌Surat No 81 : سورة التكوير - Ayat No 10
وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡ ﴿۪ۙ۱۰﴾
*اورجب نامہ اعمال کھول دئیے جائیں گے ۔*
📌Surat No 83 : سورة المطففين - Ayat No 7
کَلَّاۤ اِنَّ کِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِیۡ سِجِّیۡنٍ ؕ﴿۷﴾
*یقیناً بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہے ۔*
📌Surat No 83 : سورة المطففين - Ayat No 18
کَلَّاۤ اِنَّ کِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِیۡ عِلِّیِّیۡنَ ﴿ؕ۱۸﴾
*یقیناً یقیناً نیکوکاروں کا نامہ اعمال علیین میں ہے ۔*
📌Surat No 84 : سورة الانشقاق - Ayat No 7
فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیۡنِہٖ ۙ﴿۷﴾
*تو ( اسوقت ) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا ۔*
📌Surat No 84 : سورة الانشقاق - Ayat No 10
وَ اَمَّا مَنۡ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ وَرَآءَ ظَہۡرِہٖ ﴿ۙ۱۰﴾
*ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ پیچھے سے دیا جائے گا ۔*
📌Surat No 84 : سورة الانشقاق - Ayat No 11
فَسَوۡفَ یَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًا ﴿ۙ۱۱﴾
تو وہ موت کو بلانے لگے گا ۔
📌Surat No 84 : سورة الانشقاق - Ayat No 12
وَّ یَصۡلٰی سَعِیۡرًا ﴿ؕ۱۲﴾
*اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا ۔*
📌Surat No 84 : سورة الانشقاق - Ayat No 13
اِنَّہٗ کَانَ فِیۡۤ اَہۡلِہٖ مَسۡرُوۡرًا ﴿ؕ۱۳﴾
یہ شخص اپنے متعلقین میں ( دنیا میں ) خوش تھا ۔
📌Surat No 84 : سورة الانشقاق - Ayat No 14
اِنَّہٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ یَّحُوۡرَ ﴿۱۴﴾ۚ ۛ
*اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا ۔*
📌Surat No 84 : سورة الانشقاق - Ayat No 15
بَلٰۤی ۚ ۛ اِنَّ رَبَّہٗ کَانَ بِہٖ بَصِیۡرًا ﴿ؕ۱۵﴾
*کیوں نہیں حالانکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا ۔*
📌Surat No 78 : سورة النبأ - Ayat No 29
وَ کُلَّ شَیۡءٍ اَحۡصَیۡنٰہُ کِتٰبًا ﴿ۙ۲۹﴾
*ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے ۔*
📌Surat No 4 : سورة النساء - Ayat No 81
وَ یَقُوۡلُوۡنَ طَاعَۃٌ ۫ فَاِذَا بَرَزُوۡا مِنۡ عِنۡدِکَ بَیَّتَ طَآئِفَۃٌ مِّنۡہُمۡ غَیۡرَ الَّذِیۡ تَقُوۡلُ ؕ وَ اللّٰہُ یَکۡتُبُ مَا یُبَیِّتُوۡنَ ۚ فَاَعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ وَ تَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیۡلًا ﴿۸۱﴾
یہ کہتے ہیں کہ اطاعت ہے پھر جب آپ کے پاس سے اٹھ کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک جماعت جو بات آپ نے یا اس نے کہی ہے اس کے خلاف راتوں کو مشورہ کرتی ہے ، *ان کی راتوں کی بات چیت اللہ لکھ رہا ہے* تو آپ ان سے منہ پھیر لیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں ، اللہ تعالٰی کافی کارساز ہے ۔
📌Surat No 10 : سورة يونس - Ayat No 21
وَ اِذَاۤ اَذَقۡنَا النَّاسَ رَحۡمَۃً مِّنۡۢ بَعۡدِ ضَرَّآءَ مَسَّتۡہُمۡ اِذَا لَہُمۡ مَّکۡرٌ فِیۡۤ اٰیَاتِنَا ؕ قُلِ اللّٰہُ اَسۡرَعُ مَکۡرًا ؕ اِنَّ رُسُلَنَا یَکۡتُبُوۡنَ مَا تَمۡکُرُوۡنَ ﴿۲۱﴾
اور جب ہم لوگوں کو اس امر کے بعد کہ ان پر کوئی مصیبت پڑ چکی ہو کسی نعمت کا مزہ چکھا دیتے ہیں تو وہ تو فوراً ہی ہماری آیتوں کے بارے میں چالیں چلنے لگتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ چال چلنے میں تم سے زیادہ تیز ہے بالیقین *ہمارے فرشتے تمہاری سب چالوں کو لکھ رہے ہیں ۔*
❤️
👍
🫀
4