1️⃣(IMS) Islamic Message Service official
1️⃣(IMS) Islamic Message Service official
June 20, 2025 at 03:01 PM
📝 *تمھیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ نیک اعمال میں مشغول رہا کرو!* تمھارے جیسے بلکہ تم سے بھی زیادہ شان و شوکت والے ۔۔۔آئے اور پھر چلے گئے۔ اور معلوم ہے حقیقت میں کامیاب کون ٹھہرا؟ بیشک وہی، جسے قرآن نے کامیاب کہا: اور قرآن کن کو کامیاب کہہ رہا — کبھی یہ خیال آیا دل میں ؟؟ إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا *یقیناً متقی لوگوں کے لیے بڑی کامیابی ہے* (النبأ: 31) نہ کہ وہ جو دنیاوی عیش و عشرت کے پیچھے پڑا رہا، اور اپنی ساری زندگی یونہی گھلا بیٹھا۔ اور شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا خوبصورت قول ؛ ▫️متقی ہونے کے لیے یہ شرط نہیں کہ ان سے کبھی کوئی گناہ سرزد نہ ہوا ہو، یا وہ خطا و معصیت سے معصوم پیدا کیے گئے ہوں۔ اگر یہ شرط ہوتی، تو پوری امت میں کوئی بھی متقی نہ ہوتا۔ ▫️ *متقی تو وہ ہے* جو اپنے گناہوں سے توبہ کر لیتا ہے، اور جو گناہوں کو مٹا دینے والی نیکیاں کرتا ہے۔ تو اس لیے کوشش کیا کرو — اپنے آپ کو قرآن والے کامیاب لوگوں جیسا بنانے کی ۔ 🔹 ہر عمل سے پہلے رُک جایا کرو ۔ نیت کی اصلاح کی خاطر۔۔۔ تاکہ تمھارے اعمال ضائع نہ ہوں — ریاکاری یا نیت کی خرابی کی وجہ سے۔ اور تاکہ تم اپنا دین مکمل خالص کر سکو صرف اللہ کے لیے: فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ *پس آپ اللہ کی عبادت کریں، دین کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے* (الزمر: 2) مُنْهَاجُ الإِيْمَانِ
❤️ 🤲 2

Comments