
1️⃣(IMS) Islamic Message Service official
June 21, 2025 at 10:39 AM
*💝سکول کی چھٹیاں نعمت بنانا والدین خود پر فرض کر لیں۔*
👈🏻⌚یہ اپنی ایگو اپنی ٹینشن، اپنی یاسیت اور اپنی سستی کو ایک طرف رکھ کر *بچوں کے لئے تازہ دم ہوکر ان سے تعلقات بہتر سے بہتربنانے کا بہترین وقت ہے جسے ہاتھ سے پھسلنے نہیں دینا۔*
*🔰ہر بچہ مختلف ہوتا ہے*،ہر عمر میں اس کی پسند ناپسند اور اس کا ردعمل مختلف ہوتا ہے، اس کے حساب سے معاملات کرنے کے لئے دعا کیجئے۔
مانا کہ بچے لڑتے ہیں شور کرتے ہیں ضد کرتے ہیں گھر گندہ کرتے ہیں دوسرے والدین یا بچوں سے موازنہ بھی کرتے ہیں۔
*🪻بحث کے بجائے بہت سی باتیں اگنور کیجئے۔*
❌آسان ترین مروجہ طریقہ ہے بچوں کا سکرین ٹائم رات دیر تک ،ان کاسوتے رہنا صبح دیر تک جس سے یہ بھی فائدہ کہ صبح ایک وقت کچن میں کھپنے سے بھی بچت رہے گی !!!
*👈🏻‼️اللہ کے بندو اپنی ذمہ داریوں کو نمٹانا نہیں پورا کرنا ہے،نہ نبھانے پر دنیا کی رسوائی اور آخرت میں پکڑ ہوگی جبکہ دقت اٹھا کر بہترین ادائیگی پر ان شاءاللہ دنیا اور آخرت میں راحت نصیب ہوگی*۔
۔۔۔۔۔
🌹بچوں سے بات کرنے والا ماحول بنائیں بجائے اس کے کہ وہ ضد کریں آپ غصہ کریں مقابلے کی فضا بنے آپ اپنا غصہ اتاریں وہ اپنا۔
🪷🍃بات کرنے کی فضا کب بنتی ہے ؟ *جب والدین بچوں کو کچھ دیر خود سے قریب کر کے اچھے قصے سناتے ہیں۔ ان کا سر گود میں رکھ کر سہلاتے ہوئے ہلکا پھلکا سا مساج کرتے ہوئے۔ اور یہ کام ہر روز کا ہے اور اس کے لئے وقت پر بچوں کا اور والدین میں سے کسی ایک کا بیڈٹائم کو مینیج کرنا ضروری ہے۔*
*🌄🥘اس کے لئے ڈنر وقت پر ہوجانا لازم ہے* ۔۔۔۔بظاہر یہ مشکل لگتا ہے لیکن بچوں میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے اور کسی کسی دن اس سے آزادی بھی ان کے لئے کافی ہوجاتی ہے ۔
*👈🏻یعنی عام دنوں میں روٹین کا خیال رکھیں لیکن چھٹیوں میں گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ رعایت کفایت کر جائے گی*۔
9️⃣⏰نو سال کے بچے کی عادت بنانی چاہیے کہ وہ خود فجر کی نماز کا الارم سیٹ کریں اور اٹھیں ۔۔۔(نہ اٹھ پائیں تو یہ کام والدین میں سے کوئ ایک لازم کرے)
۔۔۔۔۔۔
🏕️فی زمانہ بچے ایک عمدہ ویکیشن اپنا حق سمجھتے ہیں۔ *اگر یہ کام حلال کمائی سے ممکن ہے تو ضرور کریں ،لیکن قرض لے کر گھوٹالہ کرکے چھٹیاں منانا اور ارد گرد باقیوں پر دھاک جمانا نری تباہی والا کام ہے❌*۔
🔰اب ایک کام یہ ہوسکتا ہے کہ خاتون خانہ بچوں کے ابا پر غضب ناک ہوں کہ ہمیں تو یہ بھی میسر نہیں دوسرا یہ کہ وہ مطمئن رہیں ۔
*💙ماں چڑچڑی ہوگی تو بچوں میں سیلف پٹی غصہ مایوسی بڑھے گی اور والدہ اطمینان کا مظاہرہ کریں گی تو بچوں میں قناعت اور کم پر راضی رہنے شکر گزار ہونے کی عادت پروان چڑھے گی۔*
(‼️کب ؟ جب واقعی والد صاحب کنجوسی اور حق تلفی سے باز رہیں گے کیونکہ جھوٹ اور برکت ایک ساتھ کسی فیملی میں نہیں آ سکتے)
*💻📱📚اگر آمدنی بہت زیادہ محدود ہے تو بچوں سے بات کیجئے کہ آپ انہیں فلاں فلاں کورس کروانا چاہتے تھے لیکن بجٹ محدود ہونے کی وجہ سے ہم یہ کرسکتے ہیں کہ کچھ اچھی تفریح کرلیں کچھ عمدہ کھا لیں اور جو ان کورسیز سے سیکھنا تھا وہ والدین سے یا ان کی زیر نگرانی یوٹیوب سے سیکھیں ۔*
۔۔۔۔۔۔
🕌💚بچوں پر سختی نہیں کرنی لیکن اپنا حدف رکھنا ہے کہ ان میں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت جگانے ایمان اور آخرت سمجھنے پر کام کرنا ہے۔ *وعدے کی پابندی حسن اخلاق روزمرہ کے کاموں میں کردار کا حصہ بنانا ہے۔*
*📱❌اصول بنا لیں کہ سکرین ٹائم میں چھوٹے بچے مار دھاڑ چھین جھپٹ والے کارٹون نہ دیکھیں جبکہ بڑے بچے رومانوی فلموں سے دور رہیں* ۔۔۔۔۔ ہیرو ہیروئن کے پیچھے پڑا ہے،ہیروئن خفا ہے تو بد تمیز بھولی ہے تو احمق ناکارہ حسین ہے تو ادائیں دکھا رہی ہے، محبت میں مبتلا ہے تو اس کا گھر سے فرار ایک مہم یا کامیڈی بن چکی ہے ۔۔۔۔ ہم کیا ظلم کرتے ہیں اپنی اولادوں پر کیسے ان کے معصوم ذہن تباہ ہونے دیتے ہیں!!!
*💠بڑھتے بچے کس قسم کے "انفلوئنسرز" کو فالو کرتے ہیں ان پر نظر رکھ کر ان شخصیات کی تعریف یا تنقید دوستانہ ماحول میں ان شاءاللہ کارگر رہے گی۔*
🏠🧹🪣مزید یہ کہ گھر پر ملازمین موجود ہونے کے باوجود بچوں سے گھر کے کام ضرور کروائیں،نہ کرنے پر چیخ چلا کر گھر کا ماحول خراب نہ کریں بلکہ فائن لگائیں جو کسی تفریح یا سہولت یا پاکٹ منی میں کٹوتی سے ممکن ہے۔
*🖋️فرح رضوان*
❤️
👍
💯
6