
Eduvision Career Counselling
June 19, 2025 at 09:43 AM
*اپنے بچوں کے خوابوں کا گلا نہ گھونٹیں!*
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو ایک الگ مزاج، الگ صلاحیتوں اور ایک خاص فطرت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ جیسے ایک بیج زمین میں لگایا جاتا ہے، آپ اس بیج کو پانی دے سکتے ہیں، کھاد ڈال سکتے ہیں، اس کی حفاظت کر سکتے ہیں، مگر اگر وہ بیج آڑو کا ہو تو آپ اسے آم نہیں بنا سکتے۔ یہی اصول ہمارے بچوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
ہم والدین صرف نگہبان ہیں، خالق نہیں۔ یہ بچے اللہ کی امانت ہیں، ہم صرف ان کی پرورش کے ذمہ دار ہیں۔ ہم ان پر اپنی مرضی، اپنے خواب اور اپنی ناکامیوں کا بوجھ ڈال کر انہیں اپنی خواہشات کا غلام نہیں بنا سکتے۔ ہم نہیں جانتے کہ ان کے اندر کون سا ہنر، کون سی روشنی چھپی ہے، مگر اللہ جانتا ہے کیونکہ اسی نے انہیں تخلیق کیا ہے۔
ہم یہ کیسے بھول جاتے ہیں کہ قیامت کے دن ہر بچہ اپنے ہنر اور صلاحیتوں کے بارے میں جوابدہ ہوگا، اور ہم والدین اپنے فیصلوں کے بارے میں!
کیا ہم نے انہیں ان کی اصل پہچان تلاش کرنے دی؟
کیا ہم نے ان کی شخصیت کو کھلنے کا موقع دیا؟
یا صرف اپنی مرضی، اپنا نام، اور اپنا خواب ان پر تھوپ دیا؟
یاد رکھیں، ہر پھول کا اپنا موسم ہوتا ہے، ہر پودے کی اپنی زمین، اپنی دھوپ، اور اپنی ہوا۔ اگر ہم اسے زبردستی کسی اور ماحول میں اگانے کی کوشش کریں گے، تو وہ سوکھ جائے گا، مرجھا جائے گا۔
تو سب سے پہلے…
یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کا بچہ کیا پسند کرتا ہے؟
اسے کس چیز میں خوشی اور جوش محسوس ہوتا ہے؟
کس طرح کا کام ہے جو اسے بور نہیں کرتا بلکہ متحرک رکھتا ہے؟
کون سے مضامین میں اس کی کارکردگی بہتر ہے؟
اور ان مضامین کے کون سے مخصوص پہلو اسے فطری طور پر زیادہ سمجھ آتے ہیں؟
اس کے اندر کون سی ایسی یونیک صلاحیتیں ہیں جو دوسروں سے مختلف ہیں؟
کیا وہ تجزیاتی کاموں میں بہتر ہے یا تخلیقی؟
کیا وہ تنہائی میں بہتر کام کرتا ہے یا ٹیم میں؟
کس قسم کے کاموں میں اسے سکون، اطمینان اور مقصد کا احساس ہوتا ہے؟
کیا کوئی ایسا شعبہ ہے جہاں اس کی صلاحیتیں صرف استعمال ہی نہ ہوں بلکہ پروان بھی چڑھیں؟
جہاں کام کرنا اس کے لیے بوجھ نہیں بلکہ ایک مشغلہ بن جائے؟
ایسا مشغلہ جو وقت کا پتہ نہ چلنے دے، جس سے خوشی بھی ملے، اطمینان بھی، اور کارکردگی بھی شاندار ہو۔
اپنے بچے کی کیریئر کونسلنگ کروائیں، ایپٹیٹیوڈ اسیسمنٹ کروائیں۔ اس کی شخصیت، رجحانات، دلچسپیاں، طاقتور پہلو، کمزوریاں۔۔ ان سب کے مطابق کیرئیر میں جانے دیں۔
کیریئر کونسلنگ آپ کو بتائے گی کہ کس شعبے میں آپ کے بچے کے امکانات روشن ہیں۔ کون سا کیریئر اس کی فطری صلاحیتوں سے ہم آہنگ ہے۔ کون سا تعلیمی راستہ، کون سی ڈگری، کون سا شارٹ کورس، کون سی مہارت اسے اپنے خواب کے قریب لے جائے گی۔ کون سی حکمت عملی، کس اسٹیپ بائی اسٹیپ پلان سے وہ کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ اور کس قسم کے ادارے، کام کا ماحول، اس کی شخصیت کے لیے موزوں ہے
جب آپ صحیح ماحول دیں گے، صحیح سمت دیں گے، تو آپ کا یہی بچہ وہ پھل دے گا جو آپ کی زندگی کو خوشبو سے بھر دے گا۔
آپ کو فخر ہوگا، سکون ملے گا، اور اس کی کامیابی آپ کے لیے دائمی خوشی کا ذریعہ بنے گی۔
تو خدارا! دباؤ مت ڈالیں… کہیں آپ کا پھول مرجھا نہ جائے۔
ابھی فیصلہ کریں، اپنے بچے کی شخصیت اور صلاحیتوں کو جانیں۔
کیریئر کاؤنسلنگ کروائیں، ایپٹیٹیوڈ اسیسمنٹ کروائیں، اور اس کے مطابق اگلا قدم اٹھائیں۔
آج کا فیصلہ، کل کی کامیابی ہے… اور شاید آپ کی سب سے بڑی نیکی۔
_*Eduvision Career Counselling* - helping you choose right careers since 2001_
`For Aptitude test & Career Counselling 0333 5766716`
https://whatsapp.com/channel/0029VaMTghX9RZAXMFIPRb0I
❤️
😢
👍
🫡
❤🩹
💯
🧡
20