Education & Jobs Update
Education & Jobs Update
May 31, 2025 at 04:01 PM
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب لاہور 31 مئی: پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ محکمہ داخلہ پنجاب نے احکامات جاری کر دیے عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر دفعہ 144 نافذ دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر دفعہ 144 نافذ جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھیکنے پر دفعہ 144 نافذ منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ رہے گی دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہوگا سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا مذکورہ سرگرمیاں نہ صرف عوامی تحفظ اور صحت عامہ کیلئے خطرہ ہیں بلکہ لوگوں میں اضطراب کا باعث بنتی ہیں عید پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
👍 😂 ❤️ 🙏 20

Comments