Sonia

Sonia

262.0K subscribers

Verified Channel
Sonia
Sonia
June 16, 2025 at 03:52 AM
"شادی کے بعد سب سے بڑا حق شوہر کا ہے" حضرت مولانا طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم العالیہ شادی کے بعد سب سے بڑا حق شوہر کا ہے۔ شادی کے بعد سب سے بڑا حق خاوند کا ہے۔ ماں باپ پیچھے چلے جاتے ہیں بہن بھائ پیچھے چلے جاتے ہیں لیکن یہ نادانیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں کہ شادی کے بعد بھی ماں باپ اپنی بچی کو اپنے قابو میں رکھنے کی ترکیبیں سوچتے ہیں تو وہ بھی اپنی بچی کا گھر برباد کردیتے ہیں۔ میرے نبیﷺ سے پوچھا گیا کہ یا رسول اللہﷺ! عورت پر سب سے زیادہ کس کا حق ہے۔ میرے نبی نے فرمایا "اسکے شوہر کا حق سب سے زیادہ ہے"۔ ایک خاتون رسول اللہﷺ کے پاس آیئں کہنے لگیں یا رسول اللہ! میری شادی ہورہی ہے تو میرے اوپر میرے خاوند کا کیا حق ہے؟ تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا: "تیرے خاوند کے پورے جسم پر زخم ہوں اور اُن زخموں میں پِیپ پڑ جاۓ اور تُو اپنی زبان سے چاٹ چاٹ کر وہ زخم صاف کرے تو بھی تُونے اپنے خاوند کا حق ادا نہیں کیا"۔ خاوند کو سمجھایا کہ "بہترین مسلمان وہ ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔ اور میرا سب سے اچھا سلوک اپنی بیویوں کے ساتھ ہے"۔ میں آپ سب سے کہتا ہوں۔ ماں باپ کی وجہ سے بیویوں پر زیادتی نہ کرو اور اپنی بیوی کی وجہ سے اپنے ماں باپ پر زیادتی نہ کرو۔ میاں بیوی کا رشتہ سب سے اہم رشتہ ہے۔ اس رشتے کو باقی رکھنے کے لیے اللہ تعالی نے سینکڑوں ایات اتاریں اور اس رشتے میں دخل اندازی کے لیۓ سب دروازے بند کردیے۔ اولاد کو بھی نہ چھوڑا کہ وہ میاں بیوی کے درمیان آیئں۔ بعض بیویاں ایسی نادان ہوتی ہیں کہ اولاد کی وجہ سے خاوند کو ڈی گریڈ کرتی ہیں۔ بعض خاوند ایسے نادان ہوتے ہیں اپنے ماں باپ کے احترام میں بیوی کو ذلیل کرتے ہیں۔ اپنے بہن بھایئوں کی سن سن کر اپنی بیوی کو سناتے ہیں اسکو بے عزت کرتے ہیں۔ یہ گھر گھر کی کہانی ہے۔ ان چیزں سے میرے اللہ نے ہمیں روکا ہے۔ شوہر اپنی بیوی کو سب سے زیادہ عزت دے۔ بیوی اپنے شوہر کو سب سے زیادہ عزت دے۔ حقوق میں سب سے بڑا حق خاوند اور بیوی کا ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا گیا ہے کیوں کہ ان سے نسل چلنی ہے۔ عورت کمزور ذات ہے۔ اسکی قدر کرو۔ کسی اور کی باتیں سن کر اپنی بیوی کو بے عزت نہ کرو۔ یہ تمہارے بچوں کی ماں ہے۔ اس سے تمہاری نسل چلنی ہے۔ اسکو عزت دو۔ اسکو سکون دو تاکہ تمہاری اولادیں پرسکون رہیں۔ رب تعالی عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین۔
❤️ 👍 🙏 🎤 🤲 😂 👏 🌹 🥰 490

Comments