
PMLN Media ✅
June 20, 2025 at 01:48 PM
خواجہ محمد آصف
وزیرِ دفاع
اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا سوشل میڈیا پر بیان :
"عالم اسلام پہ آزمائش کا وقت ہے ۔ فلسطین اور غزہ میں قتل عام ، اور خون مسلم کی ارزانی ، شاید ہی کبھی اس سے پہلے یہ لمحات آئے ہوں -
اب ایران صیہونیوں کے نشانے پہ ہے ۔ ایرانی تابڑ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ سارا عالم اسلام کم از کم زبانی ضرور ان کے ساتھ ہے اور دعا گو ہے ۔ پاکستان کھل کھلا کے حمایت کر رہا ہے ۔
ایک شخص جو صیہونی یہودیوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتا اور خاموش ہے وہ عمران ہے۔ وہ اس خطے میں ان کا مہرہ ہے ۔ انھوں نے اس پہ انویسٹ کیا ہوا ہے - وہ ایک صیہونی یہودی اثاثہ ہے ۔
یاد ہے ، مسلمان صادق خان کے خلاف لندن میئر کے الیکشن میں عمران نے کس کی حمایت کی تھی؟
ایک صیہونی یہودی کی ، جو عمران کے بچوں کا ماما ہے -
جیل سے باقی سارے ٹویٹ ہو سکتے ہیں ، کھانے سے لے کر ورزش والی مشین تک کا رونا رویا جا سکتا ہے ۔ مگر اسرائیل کی مذمت نہیں ہو سکتی ۔
سر پرستوں کے خلاف بیان نہیں آسکتا -"
20 جون 2025
👍
2