
Dqia Dawat-e-Quran International Academy ®️Official Channel
June 16, 2025 at 08:47 AM
اسرائیل کوئی ایسی مخلوق نہیں جسے کبھی ہرایا نہیں جاسکتا ، تمام مسلمان ملک اس بات پر نظر ثانی کریں اور غور کریں کہ ان کی اب تک کی اس خاموشی نے غزہ میں کیا کچھ تباہی نہیں دیکھی ،ہر ظلم اور ستم کا شکار غزہ کو ہونا پڑا ایک مسلمان ہونے کی بھاری قیمت صرف اور صرف غزہ نے چکائی ہے کیونکہ انہیں کمزور اور لاوارث سمجھا جارہا ہے اپنی آ نکھوں میں بندھی ان پٹیوں کو ہٹانے کا وقت ہے اب اس ظلم کا خاتمہ ہو جانا ہی اس کا واحد حل ہے اس سے کوئی غرض نہ ہو کہ اسرائیل کے ساتھ کونسی ایٹمی طاقت کھڑی ہے یا کون اسے جنگ میں سپورٹ کررہا ہے ایک مسلمان ہونے کے ناطے آ ج ہماری ترجیح اور فکر اس بات پر ہونی چاہیے کہ ظلم کو جڑ سے مٹانا ہے غزہ کے لوگ کوئی کھلونے نہیں ہیں جن کا دنیا میں صرف تماشا بنایا جائے اور سب تماشائی بن کر بیٹھے رہیں ہمارا تماشائی بننا ہی اسرائیل اور باقی اسلام دشمنوں کی جیت ہے اب یہ سب مسلمانوں پر ہے کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں ، غزہ کے لئے اب صرف مذمت اور احتجاج کی نہیں بلکہ کھلے عمل کی ضرورت ہے جو انہیں انصاف دلا سکے جو انہیں اپنی سر زمین پر امن دے سکے جہاں ان کی نسلیں بنا کسی اسرائیل کے خوف کے پروان چڑھ سکیں اور یہ تب ممکن ہے جب سب مسلمان ایک ہوکر ان کی آ زادی کے لیے جی جان لگا کر ان کے ساتھ کھڑے رہیں اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہ کریں کیونکہ بات اقصیٰ کی حرمت کی ہے قیمتی انسانی جانوں کی ہے وہاں اب ضرورت زندگی کی ہے۔
بنت احمد
@dawat_quran_12
👍
❤️
😢
❤
🤍
🥲
21