
PM Youth Programme
June 20, 2025 at 04:52 PM
"چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا ہاکی 🏑 ٹیم کی شاندار کارکردگی پر پیغام"
میں قومی ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان نے جس عزم، حوصلے اور مہارت کے ساتھ فرانس جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، وہ بلاشبہ قابلِ فخر کارنامہ ہے۔
یہ جیت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف ایک حوصلہ افزا مثال ہے بلکہ ہماری ہاکی کے سنہری دور کی واپسی کی نوید بھی ہے۔
ٹیم کے تمام کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان ہاکی فیڈریشن اس جیت کے حق دار ہیں۔
مجھے پوری امید ہے کہ قومی ٹیم اسی جوش و جذبے کے ساتھ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اور پاکستان کا نام ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر روشن کرے گی۔
پاکستان زندہ باد
ہاکی ٹیم پائندہ باد
#pakhockey #pmyp

❤️
👍
💻
♥
🍃
👏
😂
22