
Voice of East
June 14, 2025 at 10:26 AM
اُس وقت یہ سب اللہ کے آگے جُھک جائیں گے اور ان کی وہ ساری افترا پردازیاں رفو چکّر ہو جائیں گی جو یہ دنیا میں کرتے رہے تھے۔ جن لوگوں نے خود کُفر کی راہ اختیار کی اور دُوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا انہیں ہم عذاب پر عذاب دیں گے اُس فساد کے بدلے میں جو وہ دُنیا میں برپا کرتے رہے۔ اور جس دن ہم ہر اُمّت میں خود اُسی کے اندر سے ایک گواہ اُٹھا کھڑا کریں گے جو اُس کے مقابلہ میں شہادت دے گا، اور اِن لوگوں کے مقابلے میں شہادت دینے کے لیے ہم (اے محمد) آپ كو لائیں گے۔ اور ہم نے یہ کتاب آپ پر نازل کر دی ہے جو ہر چیز کی صاف صاف وضاحت کرنے والی ہے اور ہدایت و رحمت ہے، اور بشارت ہے مسلمانوں (یعنی جن لوگوں نے سرِ تسلیم خَم کر دیا ہے اُن) کے لیے۔
#quran #islam #voe #voiceofeast
https://www.instagram.com/p/DK3mJP2N8Yg/