AreeB TLM😊
AreeB TLM😊
June 4, 2025 at 04:23 PM
*انسانی دماغ میں چپ کی تنصیب:ایک حیران کن کارنامہ* *عرفان شاہد* جب ہم مستقبل کی بات کرتے ہیں تو ذہن میں اُڑنے والی گاڑیاں، خلائی سفر، اور روبوٹ انسان آتے ہیں، لیکن اب یہ سب خیالات حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔ دنیا کے معروف تاجر اور سائنسدان ایلون مسک کی کمپنی نیورالِنک (Neuralink) نے حال ہی میں ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس نے سائنس اور طب کی دنیا میں ایک نیا باب کھول دیا ہے۔ انسانی دماغ میں چپ (Chip) لگائی گئی ہے۔نیورالِنک ایک امریکی کمپنی ہے جس کا مقصد انسانی دماغ اور مشین کے درمیان براہِ راست رابطہ قائم کرنا ہے۔ اس کمپنی کا قیام 2016 میں ہوا اور تب سے اس پر سیکڑوں سائنسدان کام کر رہے ہیں۔ جنوری 2024 میں نیورالِنک نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایک انسان کے دماغ میں پہلی مرتبہ کامیابی سے ایک چپ نصب کی ہے۔ یہ چپ دماغی سگنلز کو سمجھ کر اُنہیں کمپیوٹر تک پہنچاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب انسان صرف سوچ کر کمپیوٹر یا موبائل چلا سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ تجربہ ایک ایسے مریض پر کیا گیا جو مکمل طور پر مفلوج تھا، اور چپ کی مدد سے اُس نے اپنے دماغ سے کمپیوٹر کے کرسر کو حرکت دی۔ یہ چپ دماغ کے اندر بہت باریک تاروں کے ذریعے لگائی جاتی ہے جو ہزاروں نیورونز (دماغی خلیات) سے سگنلز حاصل کرتی ہے۔ یہ سگنلز پھر کمپیوٹر یا روبوٹ کو بھیجے جاتے ہیں۔ مستقبل میں اس چپ کے ذریعے نابینا افراد کو دیکھنے کی صلاحیت، گونگے افراد کو بولنے کی طاقت، اور مفلوج لوگوں کو چلنے کی امید دی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ راتوں رات نہیں ہوا۔ بلکہ اس کے پیچھے مدتوں کی محنت، اربوں رپیوں کی ریسرچ وتحقیق اور بے شمار تجربات شامل ہیں! مصنوعی اعضاء (Artificial Organs) جیسے مصنوعی دل، گردہ، یا آنکھ، کئی دہائیوں سے انسانوں کو نئی زندگی دے رہے ہیں۔ نیورالِنک اسی سلسلے کی ایک جدید شکل ہے، جو دماغ اور مشین کے درمیان براہِ راست رابطے پر کام کرتی ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ٹیکنالوجی خطرناک ہوسکتی ہے لیکن اس ٹیکنالوجی سے کئی فائدے بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔ اس طرح کے ساتھ بہت سے سوالات کھڑے ہورہے ہیںکہ اگر دماغ سے کمپیوٹر جُڑ جائے تو ذہنی آزادی کا کیا ہوگا؟کیا یہ ٹیکنالوجی صرف امیروں کو میسر ہوگی؟اگر کوئی چپ ہیک کر لے تو کیا ہوگا؟اسی لیے دنیا بھر کے سائنسدان اور ماہرین اخلاقیات اس پر غور کر رہے ہیں کہ اس قسم کی ٹیکنالوجی کو کن حدود میں رکھا جائے۔ نیورالِنک نے جو پہلا قدم اٹھایا ہے وہ بلاشبہ انسانی تاریخ کا ایک سنگِ میل ہے۔ اب صرف وقت بتائے گا کہ ہم اس حیران کن ٹیکنالوجی سے کس حد تک فائدہ اٹھا پائیں گے، اور انسان اور مشین کے تعلقات کس نئی منزل کی طرف بڑھیں گے۔ *♡ ㅤ ❍ㅤ     ⎙     ⌲* Like. Comment Save. Share 📍 *SUBSCRIBE* 📍 Https://www.youtube.com/@ansariareeb6941 👆
👍 😂 2

Comments