BISP 8171 Program
June 16, 2025 at 06:17 AM
ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر طاہر نور نے آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ریٹیل پیمنٹ ماڈل کے تحت تقسیم کے لیے جاری تیاریوں کے سلسلے میں ضلع خانیوال کا دورہ کیا۔ڈاکٹر طاہر نور نے زور دیا کہ شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر ریٹیل ماڈل مستحقین کو باوقار، محفوظ اور آسان ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس ماڈل کے تحت، مستحق افراد کو اپنی ادائیگیاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد نامزد ریٹیل دکانوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔دورے کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری نے علاقائی و ضلعی حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیے اور شراکت دار بینکوں کو ہدایت دی کہ ریٹیل پوائنٹس کی مکمل فعالیت ، بشمول تربیت یافتہ عملے کی دستیابی، بائیومیٹرک ڈیوائسز، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، اور موثر آگاہی مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔مستحقین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ مقررہ ریٹیل پوائنٹس پر جائیں، ادائیگی کی مکمل رقم رسید کے ساتھ وصول کریں، اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ تحصیل دفتر یا بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کریں۔
#bisp #drtahirnoor #khaniwalvisit #retailpaymentmodel #digitalpayments #awarnesscampaign #biometricverification
👍
❤️
🙏
27