
SACH QUETTA NEWS
June 22, 2025 at 02:21 AM
بالآخر امریکہ جنگ میں کود پڑا، امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا۔
واشنگٹن: ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ حملے کرکے طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں تمام طیارے حملے کرکے بحفاظت وطن واپس آرہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بمبار طیاروں کو اہداف پر حملے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اور فوج ایسا نہیں کرسکتی تھی، اب امن کا وقت ہے امریکی حکام کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری میں امریکا کے بی ٹو بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔
اس بابت ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کردی، ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر دشمن کے فضائی حملوں میں فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اصفہان اور نطنز جوہری سائٹس کے قریب بھی حملے کیے گئے ہیں۔
ایرانی حکام نے کہا کہ ایران نے حملے سے پہلے تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرالی تھیں، نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے امریکا نے کچھ دیر قبل ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے، امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی ہے۔

😢
😂
👍
😮
🙏
37