
Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
May 29, 2025 at 08:29 AM
29 مئي 2025 / میڈیا سیل / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
پریس ریلیز:-
شدید گرمی کے باوجود مختلف پمپنگ اسٹیشنز پر کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن ہورہے ہیں، واٹر کارپوریشن
کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن سے پانی کی ترسیل کا نظام سخت متاثر ہو رہا ہے، ترجمان
بجلی کے تعطل کے باعث پانی کی فراہمی میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ترجمان
کراچی( )واٹر کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی کی موسم اور کے الیکٹرک کی جانب سے بار بار کی بجلی کی بندش کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف پمپنگ اسٹیشنز پر مسلسل بریک ڈاؤن کی وجہ سے واٹر کارپوریشن کو شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 27 مئی کی رات 1:50 پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا اور بجلی صبح 7:20 پر بحال ہوئی اس دوران کے تھری اور فورّتھ فیز کی بجلی مکمل طور پر بند رہی جس کے باعث شہر کو اس روز تقریباً 45 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا اسی طرح 28 مئی کی رات 2:45 پر ایک بار پھر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا تعطل ہوا اور بجلی صبح 7:50 پر بحال ہوئی اس روز بھی کے تھری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی مکمل طور پر بند رہی اور شہر کو مزید 45 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث مسلسل دو دنوں میں مجموعی طور پر 90 ملین گیلن پانی کی ترسیل متاثر ہوئی جس سے نہ صرف مختلف علاقوں کو پانی کی قلت کا سامنا رہا بلکہ این ای کے پمپنگ اسٹیشن کی سطح میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی علاوہ ازیں سخی حسن پمپنگ اسٹیشن اور سخی حسن ہائیڈرنٹ پر بھی پانی کی فراہمی معطل رہی ترجمان نے مزید کہا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود واٹر کارپوریشن کے عملے نے بھرپور محنت اور کوشش سے صورتِ حال پر قابو پایا ہے اور شہر میں پانی کی فراہمی اب مکمل طور پر معمول پر آ چکی ہے واٹر کارپوریشن شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور ادارے سے تعاون جاری رکھیں ساتھ ہی ادارہ یہ امید کرتا ہے کہ کے الیکٹرک اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے آئندہ ایسے بریک ڈاؤن سے اجتناب کرے گا تاکہ شہر کو پانی کی فراہمی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جا سکے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
🖐
😢
❤️
👍
🖐️
😡
9