
Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
May 30, 2025 at 11:07 AM
30 مئی 2025 / میڈیا سیل / انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
پریس ریلیز:-
سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی بحالی پر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر کارپوریشن کی جانب سے مبارکباد
کراچی( )سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی اور چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسداللہ خان کی بحالی کے فیصلے کا انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر کارپوریشن نے بھرپور خیر مقدم کیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر ندیم کرمانی اور جنرل سیکریٹری محمد ثاقب سمیت تمام عہدیداران نے دونوں اعلیٰ افسران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اپنے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ احمد علی صدیقی اور انجینئر اسداللہ خان باصلاحیت اور دیانتدار افسران ہیں جنہوں نے ادارے کی بہتری کے لیے ہمہ وقت انتھک محنت کی ہے ان کی بحالی نہ صرف انصاف کی فتح ہے بلکہ واٹر کارپوریشن کے تمام انجینئرز و آفیسرز سمیت ملازمین کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر ہے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اعلیٰ افسران کی قیادت میں ادارہ ایک بار پھر ترقی شفافیت اور مؤثر سروس ڈیلیوری کے سفر پر گامزن ہوگا جبکہ انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ ان کی رہنمائی میں ادارہ عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گا۔
جاری کردہ:- انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
👍
❤️
❤
🖐
7