
Karachi Water & Sewerage Corporation (KW&SC)
June 20, 2025 at 01:06 PM
20 جون 2025 / میڈیا سیل / ایم ڈی / سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
تعزیتی پیغام
سابق ایم ڈی واٹر کارپوریشن محمد سلیمان چانڈیو انتقال کر گئے،
واٹر کارپوریشن کے سی ای او اور سی او او کی اظہارِ تعزیت،
کراچی( )چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسداللہ خان نے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر واٹر کارپوریشن محمد سلیمان چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد سلیمان چانڈیو ایک نہایت باصلاحیت دیانت دار اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دینے والے اعلیٰ پائے کے افسر تھے انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے دوران واٹر کارپوریشن کی بہتری کے لیے جو مثبت اور قابلِ قدر کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی خدمات اور ادارے سے گہری وابستگی کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں واٹر کارپوریشن کے تمام افسران اور ملازمین محمد سلیمان چانڈیو کے اہل خانہ اور تمام سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
😢
👍
😀
😂
7