𝗖𝗿𝗮𝘇𝘆 𝗦𝘁𝗮𝗿 𝗢𝗳𝗳𝗶𝗰𝗶𝗮𝗹
𝗖𝗿𝗮𝘇𝘆 𝗦𝘁𝗮𝗿 𝗢𝗳𝗳𝗶𝗰𝗶𝗮𝗹
June 22, 2025 at 01:49 AM
*ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر حسن عابدینی ابھی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نظر آئے اُن کا کہنا تھا کہ ’ایران نے کچھ عرصہ قبل ان تین جوہری تنصیبات کو خالی کرا لیا تھا۔ جنھیں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب امریکہ کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔‘* *ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کی بات سچ بھی ہے تو ایران کو ’کوئی بڑا دھچکا نہیں لگا کیونکہ مواد پہلے ہی ان مقامات سے نکال لیا گیا تھا۔‘* *حسن عابدینی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں اُن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کر لیے ہیں جن میں فورڈو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں📢
Image from 𝗖𝗿𝗮𝘇𝘆 𝗦𝘁𝗮𝗿 𝗢𝗳𝗳𝗶𝗰𝗶𝗮𝗹: *ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر حسن عابدینی ا...
👍 ❤️ 😮 13

Comments