Sabeel Group
Sabeel Group
June 19, 2025 at 09:26 AM
*بسم اللہ الرحمن الرحیم* *ایران پر جاری عسکری جارحیت کے حوالے سے آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر کی جانب سے جاری بیان* *۱۹ جون ۲۰۲۵* نجف اشرف کی اعلیٰ دینی مرجعیت اسلامی جمہوریہ ایران پر جاری عسکری حملوں اور اس کی دینی و سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی کسی بھی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف مذہبی و اخلاقی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین پامالی ہے، بلکہ اس سے پورے خطے کی صورت حال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ ایسا کوئی اقدام علاقے کو مکمل کنٹرول سے باہر کر کے ایسی تباہ کن انتشار پھیلا سکتا ہے جس سے عوام کے دکھ بڑھیں گے اور سب کے مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا۔ لہٰذا، ہم بین الاقوامی برادری بالخصوص اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ناجائز جنگ کو روکنے اور ایران کے جوہری معاملے کا بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرامن اور منصفانہ حل نکالنے کے لیے اپنی پوری کوششیں صرف کریں۔ (۲۲ ذوالحجہ ۱۴۴۶ ہجری) مطابق (۱۹ جون ۲۰۲۵) *دفتر آیت اللہ سیستانی (دام ظلہ) – نجف اشرف*
❤️ 👍 🤲 🤍 🫀 61

Comments