Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
Shaikh Khaleel Ur Rehman Chishti
June 5, 2025 at 02:11 AM
اج عرفات کا دن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حاجی عرفات پہنچ رہے ہیں۔ بہت قیمتی گھڑیاں ہیں۔ وقت ضائع نہ کیجے۔ حاجی روزہ نہ رکھیں۔ یہی سنت ہے۔ غیر حاجی رکھ سکتے ہیں۔ آج ذکر ہی ذکر کیجے۔ الحمد للہ ، سبحان اللہ ، اللہ اکبر ، لا الہ الا اللہ لا حول ولا قوة الا باللہ استغفر اللہ اللھم اجرنی من النار اللھم ان اسئلک الجنة سبحان اللہ و بحمدہ ، سبحان اللہ العظیم اللھم صل علی محمد و علی آل محمد و بارک و سلم یہ دس اذکار ہیں۔ سمجھ کر مزا لے کر آہست آہستہ پڑھیے۔ زبان اور لبوں کا ساتھ دل اور دماغ بھی دیں۔ فضول گپ شپ نہ کیجے ۔ یہاں بس ذکر کیجے۔ دو ہزار تین ہزار مرتبہ سمجھ کر پڑھیے۔ اہستہ آہستہ۔ اج کا خاص ذکر یہ ہے۔ یہ چھ جملوں پر مشتمل ذکر ہے۔ لا الہ الااللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک و لہ الحمد و ھو علی کل شئ قدیر عرفات میں ظہر اور عصر دو + دو ملا کر پڑھیے۔ ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ۔ سنت پر عمل کیجے ۔ بحث اور جھگڑا نہ کیجے ۔ ظہر اور عصر سے پہلے ، درمیان اور بعد کوئی نفل نماز نہیں۔ دعاوں میں مجھے بھی یاد رکھیے۔ خلیل الرحمٰن چشتی اسلام آباد یوم عرفات 1446ھ 5 جون 2025ء
👍 1

Comments