✒️ FIKR E RAZA فکر رضا 💻
June 12, 2025 at 06:00 PM
⚔️ مولا علی کا پیغام تفضیلیوں کے نام ⚔️
امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے مروی ہے ، کہ ایک شخص حضرت سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے آپ سے افضل کسی کو نہیں دیکھا ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے پوچھا: کیا تو نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے؟ اس نے کہا نہیں ، آپ نے فرمایا: کیا تو نے سیدنا ابو بکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما کو دیکھا ہے؟ اس نے کہا نہیں ، (یہ سن کر) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
"اگر تو مجھے یہ خبر دیتا کہ تو نے نبی اکرم کو دیکھا ہے ، تو میں تیری گردن اڑا دیتا اور اگر تم مجھے یہ خبر دیتا ، کہ تو نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے ، تو میں تجھے دردناک سزا دیتا"
(کتاب الآثار بروایت امام ابو یوسف ، مترجم ، جلد 2 ، ص 698 ، مکتبہ رحمانیہ لاہور)
رافضیوں کی تقلید میں دمادم مست قلندر علی دا پہلا نمبر ، جھوم جھوم کر پڑھنے والے تفضیلیو ! پہلے مولا علی پاک سے تو پوچھ لو ، کہ آپ کو یہ نمبر پسند بھی ہے یا نہیں ؟
مولا علی تو ایسے قائلین سے سخت ناراض ہوکر ان کیلئے درد ناک سزائیں تجویز کریں ، اور تم اِسے حُبّ علی کا نام دو ۔۔۔۔۔۔۔ایسے نہیں چلے گا ، لہذا اُمت کی بزرگ ترین ہستیوں شیخین کریمین کے مقام و مرتبے سے چھیڑ خانیاں بند کردو ، ورنہ روز قیامت مولا علی تو اپنے انہی یاروں کے ساتھ ہوں گے ، مگر تفضیلی رافضی خساروں ہی خساروں میں ہوں گے ۔
✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
6/6/21ء نشر مکرر
❤️
🌹
3