لفظ زندہ رہتےہیں
لفظ زندہ رہتےہیں
June 19, 2025 at 02:33 AM
*امام تیسری ركعت پر بیٹھنے كے بجائے كھڑا ہونے لگا پھر لقمہ دینے پر بیٹھ گیا تو كیا سجدہٴ سہو واجب ہوگا؟* سوال: امام کو دوسری رکعت میں بیٹھناتھا لیکن وہ اٹھنے لگا قریب تھا کہ پورا اٹھ جائے اس سے قبل مقتدی نے لقمہ دیا جس کی وجہ سے امام بیٹھ گیا سجدہ سہو لازم ہوا یا نہیں؟ جواب نمبر: 162544 بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa:1053-920/D=10/1439 اگر کھڑے ہونے کے قریب ہوگیا تھا پھر قعدہ کی طرف لوٹا تو سجدہٴ سہو کرنا ہوگا، اور اگر کھڑے ہونے کے قریب نہیں ہوا یعنی نیچے کا آدھا دھڑ سیدھا نہیں ہوا تو بیٹھ کر التحیات پڑھ کر تیسری چوتھی رکعت پوری کرے اس صورت میں سجدہ سہو واجب نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
❤️ 👍 🫧 14

Comments