
لفظ زندہ رہتےہیں
June 21, 2025 at 04:47 AM
عورت جب اپنے نصیب میں مرد کے روپ میں جانور پاتی ہے...تو اس کی زندگی صرف ایک اذیت ناک قید میں بدل جاتی ہے...ایک ایسی قید جس میں دیواریں بےحسی کی...دروازے ظلم کے...اور چھت تضحیک کی ہوتی ہے...وہ رشتہ جو محبت...اعتماد اور تحفظ کا گہوارہ ہونا چاہیے...وہی رشتہ جب نفرت...تحقیر اور درندگی کی شکل اختیار کر لیتا ہے...تو عورت کا وجود ٹکڑوں میں بٹنے لگتا ہے...اس کے خواب کچلے جاتے ہیں...اس کی آواز دبائی جاتی ہے...اور اس کی ذات محض خدمت...صبر اور برداشت کی مٹی میں گم ہو جاتی ہے...ایسے مرد کے ہاتھوں عورت نہ صرف جسمانی اذیت سہتی ہے بلکہ روحانی زخم بھی اٹھاتی ہے...جو کسی کو دکھائی نہیں دیتے مگر اندر سے اسے کھا جاتے ہیں...اصل مرد وہ ہے جو عورت کی کمزوری نہیں بلکہ اس کی طاقت بنے...مگر جب مرد حیوانیت کی سطح پر گر جائے...تو وہ صرف عورت کا مقدر نہیں...اپنی انسانیت کا بھی جنازہ نکال دیتا ہے...!!!
👍
😢
😭
❤
❤️
💯
💔
🙏
26