Hafiz Khalil Sanabili
Hafiz Khalil Sanabili
May 28, 2025 at 03:20 AM
جب ذوالحجہ کا چاند نظر آ جائے اور آدمی قربانی کا ارادہ رکھتا ہو، تو اس کے لیے ناخن، بال اور بدن کے بال کاٹنے اور نکالنے سے رک جانا چاہیے۔ یہ مسئلہ حدیث نبوی ﷺ کی روشنی میں ثابت ہے: عن أم سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا رأيتم هلال ذي الحجة، وأراد أحدكم أن يضحي، فليمسك عن شعره وأظفاره (رواه مسلم: 1977) حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “جب تم لوگ ذوالحجہ کا چاند دیکھو اور تم میں سے کوئی قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، تو وہ اپنے بال اور ناخن کاٹنے سے باز رہے۔ 📌 یعنی اگر قربانی کا ارادہ ہے تو ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد (یعنی مغرب کے وقت سے جب چاند نظر آتا ہے) ناخن اور بال کاٹنے سے اجتناب کرے، حتیٰ کہ قربانی ہو جائے۔ 📌 اگر قربانی کا ارادہ نہ ہو، تو اس پر یہ حکم نہیں لہذا آج آخری دن ہے مغرب کے بعد سے بال ناخن وغیرہ نکالنا سے احتراز کریں
❤️ 👍 6

Comments