
Jamaat e Islami Pakistan
25.2K subscribers
About Jamaat e Islami Pakistan
Jamaat e Islami is striving for peace and justice
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی اور پوری طاقت سے لڑے، بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم لگائے، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے اور اشیائے خوردونوش، بجلی، پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں۔

پورے ملک بالخصوص کے پی کے میں قیام امن کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔افغان زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ اسلام آباد اور کابل آپسی معاملات میں بہتری لائیں


مغربی ممالک ایران کا ایٹمی پروگرام بند کرنے کا کہہ رہے ہیں، یورپ و امریکہ کو اسرائیل کے چار سو سے زائد نیوکلیئر وارہیڈ کیوں نظر نہیں آتے؟ پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام بھی اسرائیل کو کھٹکتا ہے


آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے تو بجلی کی فی یونٹ قیمت آدھی ہوسکتی ہے۔ حکومت نے بجٹ میں سولر پینلز پر ظالمانہ 18فیصد سیلز ٹیکس تجویز کیا ہے حالانکہ سولر انرجی ماحول کے لیے موزوں اور عوام کے لیے ایک سستا متبادل ذریعہ ہے۔


امت کی تقسیم کی باتیں کرنے والے امت کے دوست نہیں، سعودی عرب کا ایران کے حق میں بیان خوش آئند ہے، پاکستانی قوم بھی پوری یکسوئی سے ایران کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان غزہ کے مسئلہ پر قائدانہ کردار ادا کرے۔


اسرائیلی دہشت گردی نے خطے کی صورتحال بگاڑ دی ہے، امریکہ ایک طرف سیز فائر کا کہہ رہا ہے دوسری جانب اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے، اسلامی ممالک مل کر اسرائیلی جارحیت روکیں


ٹرمپ نے فرمودہ جاری کیا ہےکہ تہران کو مکمل طور پر خالی کر دیا جائے امریکہ کی پیاس نہیں بجھ رہی عراق کی طرح ایران میں بھی قتل عام کرنا چاہتے ہیں

مہنگی بجلی صرف ایک معاشی مسئلہ ہی نہیں بلکہ ایک سماجی نا انصافی ہے۔ آئی پی پیز کے تمام استحصالی معاہدوں پر فوری نظر ثانی، کیپسٹی چارجز ختم، آپریشنل اخراجات حقیقی بنیادوں پر اور ادائیگی کے معاہدے پاکستانی کرنسی میں کیے جائیں۔


حکمران طبقہ اور اپوزیشن نام بدل بدل کر حکومت کرتے ہیں۔ مراعات یافتہ طبقہ ہی مزید نوازا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے لیے احتجاج مزید آگے بڑھائے گی۔ حکومت بجلی کی قیمت اور پٹرولیم لیوی کم کرے۔
