ApnaTank News TV WhatsApp Channel

ApnaTank News TV

3.0K subscribers

About ApnaTank News TV

*پاکستان سمیت عالم اسلام کی تازہ ترین خبروں ،تجزیاتی رپورٹس اور مضامین تبصروں کیلئے ہمارے چینل کو فالو کیجئے-لنک* https://whatsapp.com/channel/0029Va7msmJKmCPMpGla3c47

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
2/27/2025, 10:52:38 AM

*مبارک ہو پاکستانیوں! بارش نے شاہینوں کی لاج رکھ لی، بوندا باندی پاکستانی پلیئرز کیلئے رحمت ثابت، چیمپئنز ٹرافی کا پہلا پوائنٹ مل گیا🤭* *چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا* *آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا جو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔* *پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا جو نہیں ہوا کیونکہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔* *پاکستان اور بنگلادیش کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔* *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Post image
😂 ❤️ 5
Image
ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
2/27/2025, 8:47:23 AM

*گلگت: تیز رفتار گاڑی نے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو کچل دیا* گلگت کے علاقے بسین میں اسکول جانے کے لیے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔ رپورٹ کے مطابق تینوں سگی بہنیں جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک طالبہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 4 بچیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا تاہم 3 بچیاں جو سگی بہنیں تھیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ اسپتال سے ملنے والی معلومات کے مطابق جاں بحق تینوں طالبات عبد الجلیل نامی شخص کی بیٹیاں تھیں جو اسکول کے قریب رہائش پذیر ہیں، متوفی بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق بچیوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جب کہ 7 سالہ بچی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی نذر آتش کر دی، پولیس کے مطابق طالبات کو کچلنے والی گاڑی کا مالک حادثے کے بعد فرار ہوگیا جسکی گرفتاری کی کوششیں جارہی ہیں۔ *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Post image
😢 🙏 8
Image
ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
2/27/2025, 4:47:46 PM

*خبردار، ہوشیار!* *ملک میں کتوں، گدھوں، مینڈک کے گوشت کی فروخت کا انکشاف* سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

😢 😂 3
ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
2/27/2025, 4:47:17 PM

*سردار اختر مینگل مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے* بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ مقدمہ اندراج کے بعد گرفتاری دینے وڈھ تھانے پہنچے تاہم پولیس نے حراست میں لینے سے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار وڈھ کے تھانے میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت دیگر 1200 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ بی این پی کے سربراہ سرداراخترمینگل گرفتاری پیش کرنیکے لئے وڈھ تھانہ پہنچے تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لینے سے معذرت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ مجھ سمیت بارہ سو لوگوں پر 9 ایف ائی آریں درج کی گئی ہیں، ان میں بچوں سمیت ان لوگوں کے نام بھی شامل ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ اختر مینگل نے کہا کہ افسوس ایف آئی آر میں بچوں اور خواتین کے نام بھی درج کئے گئے ہیں۔ میں گرفتاری دینے پہنچا تو نہ یہ گرفتار کررہے ہیں اور نہ ہی ایف آئی آر واپس لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ پر مبنی ایف ائی ار درج کر کے دھمکانے کی کوششیں ناکام ہے جس میں یہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Post image
Image
ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
2/27/2025, 3:08:28 AM

جمعرات 28 شعبان المعظم 1446ھ 27 فروری 2025ء 15 پھاگن 2082ب آذان فجر 5:27 طلوع آفتاب 6:49 زوال 12:27 عصر 4:35 غروب آفتاب 6:17 عشاء 7:36 (مسات)

👍 2
ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
2/27/2025, 4:47:36 PM

*لوگ اپنی طاقت پر کرکٹ بورڈ میں آتے ہیں اور مرضی کرتے ہیں، ان کی مراعات حیران کن ہیں: رانا ثنااللہ* وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور 50 سے 60 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ بورڈ آزاد ادارہ ہے جو چاہے کر سکتا ہے، میری ذاتی رائے ہے کرکٹ بورڈ نے جو کیا ہے ذاتی رائے ہےکہ کابینہ اور پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کرکٹ بورڈ میں 50، 60 لاکھ روپے تنخواہ پر مینٹور بنا دیے گئے ہیں، بیان دیتے ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے، ایک چیئرمین کی بات نہیں یہ ایک سلسلہ ہے، پچھلے 10 سال دیکھیں بورڈ میں کیا ہوتا رہا ہے، کالج اور کلب گیمز کی کیا حالت ہے ان پر کیا پیسہ خرچ ہو رہا ہے، اوپر آکر کس قسم کے اخراجات ہیں یہ چیزیں قوم کے سامنے آنی چاہئیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کام نہ کرنے کے 50 لاکھ روپے مہینہ لے رہے ہیں، دوسرے ذمہ داران کی مراعات آپ دیکھیں تو پریشان ہو جائیں، یہ پاکستان ہے یا کوئی یورپی ترقی یافتہ ملک ہے، یہ چیزیں ایسی ہیں وزیرعظم خود اس کا نوٹس لیں گے اور ہم بھی کہیں گے کابینہ اور پارلیمنٹ میں ڈسکس کیا جائے، یہ سلسلہ کئی سالوں سے چلا آرہا ہے کہ اپنی طاقت پر لوگ بورڈ میں آتے ہیں اپنی مرضی کرتے ہیں اور پھر کرکٹ کا یہ حال ہے۔ ان کا کہنا تھا دوسری اسپورٹس ایسوسی ایشنز میں بھی لوگ ریٹائر ہوکر وہاں آتے ہیں اور سیر سپاٹے کے لیے براجمان ہو جاتے ہیں۔ *تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Post image
Image
ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
2/27/2025, 4:48:35 PM

*سندھ حکومت نے خواتین کو مفت پنک سکوٹر دینے کا اعلان کر دیا* کراچی:وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سندھ حکومت خواتین کو مفت پنک سکوٹر فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکوٹر ان خواتین کو دیے جائیں گے جن کے پاس موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس ہوگا، اور ہر ماہ ان سکوٹروں کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ نے اہم فیصلے کیے ہیں جن میں سندھ کے لیے اضافی بسوں کی فراہمی، کراچی واٹر سیوریج لائن منصوبے اور ڈاؤ سائنس فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو زیادہ سہولتیں دینے کے لیے پُرعزم ہے اور ہر محکمے میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے

Post image
👍 😂 2
Image
ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
2/27/2025, 4:48:08 PM

*امریکی کانگریس اراکین کا عمران خان کی رہائی کیلئے سیکریٹری اسٹیٹ کو خط، اقدامات پر زور* *اراکین کانگریس نے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کو خط میں پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے پر بھی زور دیا* امریکی کانگریس کے دو اراکین جو ولسن اور آگسٹ پفلوگر نے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کو مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ پاکستان کی فوجی قیادت سے رابطہ کریں اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی ممکن بنائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کانگریس کے دونوں اراکین نے 25 فروری کو سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کے نام خط تحریر کیا اور کہا کہ عمران خان کی قید سیاسی بنیاد پر عائد الزام کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے برطرفی پاکستان میں جمہوریت کی معطلی کے مترادف ہے اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ جوولسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ خوشی ہے کہ ری پبلکن اسٹڈی چیئرمین آگسٹ پفلوگر کے ساتھ مل کر سیکریٹری روبیو پر زور دیا ہے کہ عمران خان کی رہائی اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے کام کریں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات اس وقت مضبوط وہتے ہیں جب ان کی بنیاد آزادی پر ہوتی ہے۔ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ روبیو کو خط لکھنے والے جو ولسن ایوان کی خارجہ امور اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے رکن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ہیں، اسی طرح آگسٹ پفلوگر ری پبلکن اسٹیڈی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ دونوں اراکین نے عمران خان کی قید پر اور اس کے پاک-امریکا تعلقات پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کو پاکستان میں بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل ہے اور ان کی رہائی سے مشترکہ آزادی کی روایات کی بنیاد پر پاک-امریکا تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ عمران خان کو درپیش حالات کا ٹرمپ سے تقابل کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی ٹرمپ کی طرح عدالتی زیادتی کا شکار ہیں۔ اراکین کانگریس نے سیکریٹری روبیو سےمزید کہا کہ وہ جمہوریت کی بحالی، انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی، آزاد صحافت، اجتماع کی آزادی اور آزادی اظہار رائے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ عمران خان کے ساتھ دوسرے سیاست دانوں کی طرح سلوک ہونا چاہیے انہیں سیاسی نکتہ نظر کی وجہ سے قید نہیں ہونا چاہیے۔ تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں

Post image
👍 😂 4
Image
ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
2/27/2025, 4:56:04 AM

محکمہ تعلیم کی حسن کارکردگی کے باعث سینکڑوں بچے موت کی آغوش میں جانے سے بال بال بچ گئے افسران کی آنکھوں سے اوجھل گورنمنٹ پرائمری سکول بوائزقطب کالونی کے ہال کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی

😢 😮 🙏 7
ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
2/26/2025, 11:10:25 AM

*پی ایس ٹی کے لئے اپلائی کا آغاز ہو گیا ہے* Join group for ETEA preparation: 👇 https://chat.whatsapp.com/DYV9dawwRwmAP7fDEPYsQm

Post image
❤️ 1
Image
Link copied to clipboard!