ApnaTank News TV
ApnaTank News TV
February 28, 2025 at 02:01 PM
*فضائل رمضان المبارک* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 *قسط نمبر04* *افادات حکیم الامت اشرف علی تھانوی* *رمضان میں شیاطین کے مقید ہونے کا اثر* میرے نزدیک رمضان میں شیاطین کے مقید ہو جانے کا اثر یہی ہے کہ رمضان کے قبل جو نفسانی خواہشیں طبعاً پیدا ہوتی تھیں ، ان کی اعانت شیاطین بھی کیاکرتے تھے اس لیے تقاضا شدید ہوتا تھا کہ ضبط میں زیادہ مشقت ہوتی تھی، اور رمضان میں گوایسی خواہشیں پیدا تو ہوتی ہیں کیوں کہ نفس اور طبیعت نہیں قید ہوئے مگر شیاطین چونکہ قید ہو گئے اس لیے ان کی جانب سے اعانت نہیں ہوتی تو تقاضا اس قدر نہ ہوگا اور رکنا اس قدر دشوارنہ ہوگا، چنانچہ یہ امر تجربہ اور مشاہدہ سے دیکھ لیا جائے کہ بالکل صحیح ہے۔ ترمذى ومشكوة ص ۲۲۶۹ المصالح العقلية ص ۳۱۵۴ ص ۱۵۵ اصلاح انقلاب ص ۱۳۵ *رمضان المبارک کی فضیلت* ہر شخص جانتا ہے کہ رمضان المبارک بہت فضائل کا مہینہ ہے، بہت اجر کا مہینہ ہے، بہت عبادت کا مہینہ ہے، بڑی برکت کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں یہ فضیلت رکھی گئی ہے کہ نفل کا ادا کرنا فرض کے برابر ہے اور فرض کا ادا کر نا ستر فرض کے برابر ہے، چنانچہ حدیث شریف میں آیا ہے۔ *مَنْ تَقَرَّبَ فِيْهِ بِخَصْلَةٍ كَانَ كَمَنْ أَذًى فَرِيضَةً فِي غَيْرِهِ الخ* ... یعنی جس شخص نے اس مہینہ میں اللہ تعالی سے قرب حاصل کیا کسی نفلی خصلت کے ساتھ تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے غیر رمضان میں فرض ادا کیا۔ یعنی اس ماہ میں نفل کا ایسا ثواب ہوتا ہے جیسا کہ دوسرے مہینوں میں فرض کا ، جس میں ہر نیک کام داخل ہو گیا ، ( خواہ نماز ہو، نفل صدقہ ہو یا اور کوئی نیک کام ہو) 💗💗💗💗💗💗💗 دارالعلوم اسلامیہ برہ خیل ٹانک 💚💚💚💚💚💚💚
❤️ 2

Comments