
Roznama Ziya E Sayyad
241 subscribers
About Roznama Ziya E Sayyad
An Islamic movement of Sunni Hanfi Barelvi Organization.
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ایسا کہاں سےلاؤں کہ تجھ ساکہوں جسے ❤️ کےکانوں سےسنیےاورسوچیےکہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کیسی شخصیت سازمنفرد ہستی تھے!!!

مرکز علم و فن ، یادگارِ مبلغ اسلام ، مادر علمی دار العلوم علیمیہ کا سالانہ جلسہ دستار بندی آج

مداح رسول محترم حضرت اسد اقبال صاحب کلکتوی کا درشن نگر (ضلع اجودھیا) میں ابھی تھوڑی دیر پہلے ایک ٹرک کے اچانک بریک لگانے کے سبب ان کی گاڑی ٹکرا گئی کچھ چوٹ پہونچی ہے اللہ تعالی ان کی حفاظت فرمائے تکلیفوں کودور فرمائے

سعیدیٔ ملت شیخ الحدیث و التفسیر علامہ غلام رسـول سـعیدی نوَّرَاللّٰہُ مرقدہٗ❣️🥀 ــــــــــ سوانحی خاکہ ــــــــــــ •اسم گرامی : شمس الزماں نجمی (مگر رسول اللّٰهﷺ سے والہانہ محبت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنا نام غلام رسول منتخب کیا) •عرفی و قلمی نام : غلام رسول •نسباً : سید •کنیت : ابو الوفاء •نسبتاً : سعیدی •والد کا نام : سید منیر دہلوی •القابات : سعید ملت ، سیوطی وقت ، مفسر و محدث اعظم پاکستان وغیرہ •ولادت : 14 نومبر 1937ء بمطابق 10رمضان المبارك 1356ھ بروز جمعۃ المبارک •تکمیل ناظرہ قرآن مجید : بعمر چھ سال •دنیوی تعلیم : نویں جماعت تک •پاکستان آمد : 1947ء •دینی تعلیم کا آغاز : 1956ء •دینی تعلیم کی تکمیل : 1965ء •شرفِ بیعت : 1958ء •شیخِ طریقت : غزالی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی نوَّرَاللّٰہُ مرقدہٗ •سلسلۂ طریقت : چشتیہ صابریہ •جن درسگاہوں سے حصول علم کیا : 1.جامعہ محمدیہ رضویہ(رحیم یار خان) 2. سکندر آباد کا مدرسہ 3. جامعہ سراج العلوم(خانپور) 4. جامعہ نعیمیہ لاہور 5. مدرسہ امدادیہ مظہریہ (بندیال) 6. جامعہ قادریہ رضویہ(فیصل آباد ) •معروف اساتذه: •ملک العلماء رئیس المناطقہ علامہ عطاء محمد بندیالوی، •استاذالعلماء مولانا محمد نواز اویسی، •مولانا عبدالمجید اویسی، •علامہ عبد الغفور(فیصل آباد)، •مفتئ اعظم پاکستان مفتی محمد حسین نعیمی ، •مفتی عزیز احمد بدایونی، •مولانا ولی النبی، (رحمھم اللّٰه تعالیٰ) •مولانا مفتی مختار احمد، (حفظہ اللّٰه تعالیٰ) •آغاز تدریس : 1966ء •دورہ حدیث شریف کی تدریس کا آغاز : 1970ء بعمر 33سال •جامعہ نعیمیہ لاہور میں تدریس : 1966ءتا1985ء •جامعہ نعیمیہ کراچی میں تدریس : 6جولائی1985ء سے تادم وصال(بحیثیت شیخ الحدیث) •جج کے عہدہ کی پیشکش : 1990ء (مگر آپ نے قبول نہیں کی) •رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی : 1991ءتا1999ء •رکن اسلامی نظریاتی کونسل : 1997ءتا2000ء •زیارت حرمین شریفین : 1990ء •حج اکبر کا شرف : 1994ء •پہلا دورہء برطانیہ: 1990ء •دوسرا دورہء برطانیہ : 1993ء •تصنیفی خدمات: قرآن و حدیث کے موضوع پر جو کتب تصنیف فرمائی ہیں وہ لگ بھگ چالیس ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہیں جن میں : 1. تفسير تبيان القرآن (بارہ ضخیم جلدوں پر مشتمل11000صفحات) 2. تفسير تبيان الفرقان (5ضخیم جلدوں میں 4300 صفحات ہی لکھ پائے تھے کہ اس اثناء میں داعی اجل کو لبیک کہ دیا) 3.نعمة الباري شرح صحیح بخاری (سولہ ضخیم مجلدات میں 15500صفحات) 4. شرح صحيح مسلم (سات ضخیم جلدوں میں 7850 صفحات) 5. مقالات سعيدي (ایک جلد میں 662 صفحات) 6. تذكرة المحدثين (ایک جلد میں 346 صفحات) 7. توضيح البيان لخزائن العرفان (ایک جلد میں 470 صفحات) 8. مقام ولایت و نبوت (ایک جلد میں 256 صفحات) 9. تاريخ نجد و حجاز (ایک جلد میں 524 صفحات) 10. ذكر بالجهر (ایک جلد میں 246 صفحات) نوٹ:- تصانیف کی مذکورہ بالا تفصیل استاذ گرامی علامہ محمد رضوان احمد نقشبندی حفظہ اللّٰه کے رسالہ"علامہ غلام رسول سعیدی کا علمی مقام" سے لی گئی ہے... •مناظرے : •پہلا مناظرہ 1966ء •دوسرا مناظرہ 1969ء •حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز کا اعلان : 14اگست2014ء (لیکن آپ نے 23مارچ کی تقریب میں شرکت نہیں کی) •مشہور ارشد تلامذہ :- •صاحبزادہ حبیب الرحمان محبوبی UK، •علامہ غلام نصیر الدین چشتی گولڑوی، •شیخ الحدیث مفتی احمد علی سعیدی، •مفتی محمد اسماعیل حسین نورانی، •علامہ محمد صابر نورانی، •مولانا محمد عبد اللّٰه نورانی وغیرھم.... (حفظہھم اللّٰہ تعالیٰ و دامت فیوضھم) • یونورسٹیز میں خراج تحسین: (آپکی خدمات پر مختلف یونیورسٹیز میں ایم اے، بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر ہونے والی تحقیق کی مجموعی تعداد تقریباً250 سے زائد ہے) •وصال پر ملال: 4فروری2016ء بمطابق 24ربیع الثانی1437ھ بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب •نمازِ جنازہ: 5فروری بعد نمازجمعہ تقریباً سوا چار بجے جامع مسجد اقصیٰ سے ملحق عید گاہ گراونڈ میں مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن حفظہ اللّٰہ تعالیٰ کی اقتداء میں ادا کی گئی •مزار فائض الانوار : جامع مسجد اقصیٰ( فیڈرل بی ایریا) سے ملحق باغ میں مرجع انام ہے (نوَّرَاللّٰہُ مرقدہٗ) خدا رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را اللّٰہ کریم اپنے پیارے محبوب پاکﷺ کے صدقہ و طفیل قبلہ استاذ صاحب کی خدمات جلیلہ کو قبول فرماکر آپکے درجات بلند فرماٸے آمین بجاہ سیدالمرسلینﷺ ماٰخذ و مراجع: ("حقائق شرح صحیح مسلم" از مفتی محمد اسماعیل حسین نورانی، "علامہ غلام رسول سعیدی کا علمی مقام" از علامہ محمد رضوان احمد نقشبندی، "تذکرہ مصنفین درس نظامی" از علامہ محمد ہارون، "حیات محدث اعظم پاک و ہند" از ڈاکٹر عاطف اسلم راؤ) Allama Ghulam Rasool Saeedi ✍️محمد بہادر ہزاروی


بچپن میں مینڈک پر ایک اصلاحی نظم پڑھی تھی لیکن وہ تو اب یاد نہیں تاہم اس کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ : اگر کسی مینڈک کو کھولتے ہوئے پانی میں ڈالا جائے تو وہ جان بچانے کےلیے برتن سے چھلانگیں لگا کے نکل جائے گا لیکن اگر اسی مینڈک کو پانی کے برتن میں کرکے اسے آگ پر رکھ دیا جائے اور برتن کو دھیرے دھیرے گرمایا جائے تو وہ گرماہٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اس قدر مانوس ہوجائے گا کہ پھر وہ اسی میں جل مرے گا لیکن اس سے نکلنے کی نہیں سوچے گا.. موجودہ دور میں اسلامیانِ ہند کی حالت دیکھتا ہوں تو نہ معلوم کیوں مینڈک والی بات بار بار یاد آجاتی ہے............. 🤲 چریاکوٹی 🤲

سرکار اویس ملت دام ظلہ کی مخدومہ والدہ ماجدہ رحلت فرما گئیں مخدومہ معظمہ ولیہ کاملہ رابعہ عصر تھیں مولی تعالی مخدومہ کے درجات بلند فرمائے۔ آج یکم فروری ۲۰۲۵ء بروز سنیچر علی الصباح مرشد گرامی سرکار رئیس الاتقیاء حضرت علامہ سید اویس مصطفی واسطی قادری صاحب سجادہ نشین خانقاہ بڑی سرکار بلگرام شریف کی والدہ ماجدہ مخدومہ اہلسنت کا وصال پر ملال ہو گیا انا للہ و انا الیہ راجعون موصوفہ کی دینی خدمات آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہے اہل ارادت میں دادی امی سے معروف ہیں خانقاہ کو اپنی لگن اور محنت سے اسلاف کی روش پر گامزن رکھیں مولی تعالی مخدومہ کی مغفرت فرمائے اور جوار مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عطا فرمائے مرشد گرامی زید مجدہ تایا پیر سرکار بادشاہ ملت زید مجدہ اور چچا پیر سرکار فیضان ملت زید مجدہ اور جملہ خانوادہ کے افراد کی بارگاہ میں حسب درجہ تعزیت پیش ہےنماز جنازہ نمازِ عصر کے بعد ہوگی۔ شریک غم محمد یونس رضا اویسی غفر لہ خادم بارگاہ عالیہ بلگرام شریف یکم فروری ۲۰۲۵ء