
Achi baat
5 subscribers
About Achi baat
"اچھی بات چینل میں شامل ہونے کا شکریہ! ہمیں خوشی ہے کہ آپ ہماری کمیونٹی کا حصہ بنے۔ امید ہے کہ آپ یہاں سے مثبت اور مفید باتیں سیکھیں گے اور دوسروں کے ساتھ شیئر کریں گے۔" اچھی بات"چینل میں مثبت اور مفید باتیں شیئر کی جاتی ہیں جو زندگی میں خوشی، سکون اور کامیابی کی طرف راہنمائی اس پلیٹ فارم پر لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔ یہاں مختلف موضوعات پر معلومات شئیر کی جائیں گی جیسے خود کو بہتر بنانے، رشتوں کو مضبوط کرنے، یا معاشرتی شعور بڑھانے کے حوالے اس میں ہو کر نہ صرف خود اچھی باتیں سیکھتے ہیں بلکہ دوسروں تک بھی ان کا پیغام پہنچاتے ہیں، جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ ، 10 ہجری (7 مارچ 632 عیسوی) کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔ *۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔ *۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔ *۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو، *۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔ *۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔ *٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔ *۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔ *۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔ *۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔ *۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔ *۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔ برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔ *۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔ *۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔ *۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔ *۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔ *پھر آپ نے آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*، *۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔ *نوٹ*: اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

راضے حق پر راضی رہے یہ حرف آرزو کیسا خدا خالق خدا مالک خدا کا حکم, تو کیسا اکبر الہ آبادی

موضوع باطنی بیماریوں کی معلومات قسط نمبر 6 ریاکاری کے دس علاج: (1)…پہلا علاج: ’’ اللہ تعالٰی سے مدد طلب کیجئے۔‘‘بارگاہ رب العزت میں یوں دعا کیجئے:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے ریاکاری کی بیماری سے شفا عطافرما،میری خالی جھولی کو اخلاص کی عظیم دولت سے بھر دے ،میرا سامنا اس دشمن (یعنی شیطان) سے ہے جو مجھے دیکھتا ہے مگر خود دکھائی نہیں دیتا لیکن تُو اس کو ملاحظہ فرما رہا ہے اے اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اس دشمن کے مکروفریب سے بچا لے ،اے اللہ عَزَّوَجَلَّ میں اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ لوگوں کی نظر میں میرا حال بہت اچھا ہو وہ مجھے نیک اور پرہیز گار سمجھیں مگر تیری بارگاہ میں سزاکا حقدار ٹھہروں۔ (2)…دوسرا علاج: ’’ریاکاری کے نقصانات پیشِ نظر رکھئے۔‘‘کیونکہ آدمی کا دل کسی چیز کو اس وقت تک پسند کرتا ہے جب تک وہ اسے نفع بخش اور لذیذ نظر آتی ہے مگر جب اسے اس شے کے نقصان دہ ہونے کا پتہ چلتا ہے تو وہ اس سے بچتا ہے۔ ریاکاری کے چند نقصانات یہ ہیں : ریاکار کا عمل ضائع ہوجاتا ہے، ریاکار شیطان کا دوست ہے، جہنم کی وادی ریاکار کا ٹھکانہ ہوگی، ریاکار کے تمام اعمال برباد ہوجائیں گے، کل بروز قیامت اسے شدید حسرت ہوگی، ریاکار کو ذلت ورسوائی کا عذاب دیا جائےگا، ریاکارپر جنت حرام ہے، ریاکار زمین وآسمان میں ملعون ہے۔ وغیرہ وغیرہ (3)…تیسرا علاج: ’’اَسباب کا خاتمہ کیجئے۔‘‘کیونکہ ہربیماری کا کوئی نہ کوئی سبب ہوتا ہے جب وہ سبب ہی ختم ہوجائے تو بیماری بھی خود بخود ختم ہوجاتی ہے، ریاکاری کے تین اسباب ہیں : تعریف کی خواہش، مذمت کا خوف اور مال ودولت کی حرص۔