SIMOMIN1970 WhatsApp Channel

SIMOMIN1970

179 subscribers

About SIMOMIN1970

`یہ چینل اردو زبان و ادب کے فروغ پر مبنی مختلف النوع سرگرمیوں، تقریبات اور خبروں کی نشر و اشاعت کے لیے مخصوص ہے۔ طلبہ اور با ذوق احباب کی معلومات میں اضافے اور ان کے ادبی ذوق کی سیرابی کی خاطر دل چسپ و اہم معلومات، اشعار، نظمیں، غزلیں، ادبی اقتباسات وغیرہ بھی شاملِ اشاعت رہا کریں گے۔` It's all about Promotion of Urdu Language &  Literature based Activities, Events, News and Broadcasting. To increase and enrich the knowledge and literary taste of students and Urdu-lovers, interesting and important information, couplets, poems, ghazals, literary excerpts etc. will also be published.

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

SIMOMIN1970
SIMOMIN1970
3/1/2025, 1:33:25 PM

`یومِ مراٹھی زبان` کے موقع پر فلم نغمہ نگار جاوید اختر *مادری زبان* کی اہمیت واضح کرتے ہوئے https://youtu.be/Nhhxh3Q-GXg?si=evAkJk-L5FH2_YyW

SIMOMIN1970
SIMOMIN1970
2/26/2025, 7:15:13 PM

ممتاز عروض داں، محقق اور نقاد *ڈاکٹر شعور اعظمی* (ممبرا) اور دی پیپلز ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (صلاح الدین ایوبی اسکولس اینڈ کالجس، بھیونڈی) کے سکریٹری جناب *جلیس اعظمی* بروز بدھ، مورخہ ۲۶ فروری ۲۰۲۵ء کی شب میں انتقال فرما گئے۔ *انا للہ و انا الیہ راجعون* اس موقع پر چینل *اردو ہے میرا نام* (SIMOMIN1970) اور فالوورس کی جانب سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں مرحومین کی مغفرت فرمائے، اپنی جوارِ رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے نیز پس ماندگان، لواحقین و متعلقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔

🤲 2
SIMOMIN1970
SIMOMIN1970
3/1/2025, 2:56:16 AM

*`ممتاز ناقد پروفیسر عتیق اللّٰه ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے منتخب`* ممبئی (آئی این این): اردو زبان و ادب کے لیے ۲۰۲۴ء کے پر وقار ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ یہ ایوارڈ اردو کے قد آور ناقد پروفیسر عتیق اللّٰه کو اُن کی تصنیف "بین العلومی تنقید" کے لیے دیا جائے گا۔ ساہتیہ اکیڈمی کے سیکریٹری ڈاکٹر کے سرینواس راؤ نے بدھ کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع دی کہ یہ فیصلہ اکیڈمی کی ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق اکیڈمی کے سربراہ مادھو کوشک کی صدارت میں ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس میٹنگ میں پروفیسر عبد الصمد، پرت پال سنگھ بیتاب اور شین کاف نظام بطور جیوری ممبر شریک رہے۔ خیال رہے کہ امسال ۱۸ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ہندی اور انگریزی سمیت ۲۱ زبانوں کے لیے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا تھا جب کہ اردو، باڈلا اور ڈوگری کے انعامات کا اعلان بعد میں کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ اس طرح اردو زبان کے لیے انعام کا اعلان ۲۶ فروری کو کیا گیا۔ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ امتیازی نشان اور ایک لاکھ روپے پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ ایوارڈ ۸ مارچ ۲۰۲۵ء کونئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ دہلی یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر کے عہدے سے سبک دوش ہونے والے پروفیسر عتیق اللّٰه ممتاز نقاد اور شاعر ہیں۔

SIMOMIN1970
SIMOMIN1970
2/26/2025, 7:40:07 AM

https://youtu.be/QGKrHivjrNc?si=FS03k25Bzero4kqh

SIMOMIN1970
SIMOMIN1970
2/23/2025, 11:42:25 AM

https://www.youtube.com/live/HH9tMjbHrdg?si=kcsNOgIipgUraNod

SIMOMIN1970
SIMOMIN1970
2/23/2025, 9:54:36 AM

https://youtu.be/Pvb_DFlxJI0?si=j_rgXdhDhzcG1ySO

SIMOMIN1970
SIMOMIN1970
2/21/2025, 7:04:41 AM
Post image
❤️ 1
Image
SIMOMIN1970
SIMOMIN1970
2/21/2025, 3:10:07 PM

https://www.youtube.com/live/Qbg8CYsw450?si=jcm5hbCGdzdeTJh1

SIMOMIN1970
SIMOMIN1970
2/21/2025, 7:02:49 AM
Post image
❤️ 👍 2
Image
SIMOMIN1970
SIMOMIN1970
2/21/2025, 7:15:29 PM

اپنا سب کچھ کھو دیا اک حوصلہ کھویا نہیں اے ستم ایجاد دنیا دیکھ میں رویا نہیں ~اختر جمال بائیسویں ماہانہ طرحی نشست *بیادِ اختر جمال* " ، بروز اتوار 23 فروری 2025 کو منعقد کی گئی ہے وقت دوپہر 3 بجے سے بمقام :- ایس ایم کلاسز ، شیو میڈیکل کے پیچھے ، ببن کمپاؤنڈ ، دھاراوی روڈ ، نزد ماہم ریلوے اسٹیشن ، ماہم ایسٹ ممبئی 400017 تمام شعرا کو عام دعوتِ سخن ہے کلام مکمل ہونے کی صورت میں مذکورہ مقام پر پہنچ کر نشست میں شرکت کر سکتے ہی واٹساپ نمبر :- *9076645008* *عمران عطائی* *8108012370* *توصیف کاتب*

Post image
❤️ 1
Image
Link copied to clipboard!