
تَحَفُّظِ اِسلَام ٹِیم 🕋
469 subscribers
About تَحَفُّظِ اِسلَام ٹِیم 🕋
"تحفظ اسلام" کا مطلب ہے۔ اسلام کی حفاظت کرنا یا اسلام کو محفوظ رکھنا۔ یہ ایک وسیع مفہوم ہے جس میں کئی پہلو شامل ہیں۔ # تحفظ اسلام کے اہم پہلو: دین کی تعلیمات اور عقائد کی حفاظت: اس کا مطلب ہے قرآن و سنت کی اصلی تعلیمات کو ہر قسم کی تحریف، بدعت اور غلط تشریح سے بچانا۔ یہ عقیدہ توحید، رسالت، آخرت، نماز، روزہ، زکوٰۃ، اور حج جیسے بنیادی ارکان کی درست سمجھ اور عمل کی حفاظت کرنا ہے۔ اسلامی اقدار اور اخلاقیات کا تحفظ: اسلام نے انسانوں کے لیے جو بہترین اخلاقی اصول اور سماجی اقدار سکھائے ہیں، ان کو اپنی زندگیوں میں اپنانا اور معاشرے میں پھیلانا تاکہ ان کی قدر و اہمیت برقرار رہے۔ اس میں انصاف، دیانت، سچائی، رحم دلی، اور حقوق العباد کا تحفظ شامل ہے۔ اسلامی تشخص کا تحفظ: مسلمانوں کی ایک امت کے طور پر شناخت کو برقرار رکھنا اور ان ثقافتی، سماجی، اور مذہبی خصوصیات کی حفاظت کرنا جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ: مسلمانوں کی جان، مال، عزت اور آزادی کی حفاظت کرنا، اور ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی قسم کی زیادتی یا ظلم کے خلاف کھڑا ہونا۔ اسلامی شعائر کا تحفظ: مساجد، مدارس، اسلامی کتابیں، اور دیگر مذہبی مقامات و علامات کی حرمت اور حفاظت کو یقینی بنانا۔ # تحفظ اسلام کیسے؟ تحفظ اسلام صرف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں، بلکہ یہ ہر مسلمان کا فرض ہے اور اس کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جاتی ہیں: علمی سطح پر: صحیح اسلامی علم کو پھیلانا، غلط فہمیوں کو دور کرنا، اور اسلام کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنا۔ عملی سطح پر: اپنی زندگیوں میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا، دوسروں کے لیے بہترین نمونہ بننا، اور اسلامی اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا۔ معاشرتی سطح پر: اسلامی اقدار پر مبنی معاشرت کو فروغ دینا، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر (نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا) کا فریضہ ادا کرنا۔ قانونی اور ریاستی سطح پر: ایسے قوانین اور اقدامات کرنا جو اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کریں۔ بنیادی طور پر، تحفظ اسلام کا مقصد اسلام کے پیغام کو خالص شکل میں آنے والی نسلوں تک پہنچانا اور اسے ہر قسم کے بیرونی اور اندرونی خطرات سے بچانا ہے۔ ❀⊱🅘🅢🅛🅐🅜 🅩🅘🅝🅓🅐🅑🅐🅓⊰❀ > 🕋 ✬𝑻𝒂𝒉𝒂𝒇𝒇𝒖𝒛-𝒆-I𝒔𝒍𝒂𝒎 A𝒄𝒂𝒅𝒆𝒎𝒚 📖 G͟͞h͟͞u͟͞l͟͞a͟͞m͟͞.E͟͞.M͟͞u͟͞s͟͞t͟͞a͟͞f͟͞a͟͞ Q͟͞a͟͞d͟͞r͟͞i͟͞ ✓ 𝐓𝐚𝐡𝐚𝐟𝐮𝐳 𝐞 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦 𝐓𝐞𝐚𝐦 𝙏𝘼𝙃𝘼𝙁𝙁𝙐𝙕-𝙀-𝙄𝙎𝙇𝘼𝙈 𝙏𝙀𝘼𝙈 ⍟
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

آج کی حدیث شریف 10 ذوالحجہ شریف 1446ھ 07 جون 2025 ہفتہ

`✰🤔 ٭سوال نمبر 9 2 2 1` ☚ ﷽ ☞ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : بلاشبہ اللہ کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا :’’ کوئی دن نہیں جس میں اللہ تعالیٰ ..... سے بڑھ کر بندوں کو آگ سے آزاد فرماتا ہو ، وہ ( اپنے بندوں کے ) قریب ہوتا ہے۔؟

●----٭٭☜︎︎ *قربانی کی اہمیت و فضیلت*🌹 ٭٭----● •┈•٭✦✿ ﷽ ◈ ﷺ ✿✦٭•┈• *🌄 ہفتہ : السبت Saturday 🙋♂️* *🤳🌙 10 ذوالحج 1446 ہِ 📿* *☀️ 🇵🇰 07 جون 2025 ع 🕊️* *💎 👈🏻 24 جیٹھ 2081 ب 🕊️* ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔ *✒ آئیں اپنی اصلاح خود کریں.🫵* 🇵🇰 ہر صبح سارا دن گناہوں ● اور فضولیات سے بچنے کی نیت ضرور فرما لیجئے.! ● *✺٭جـزاکم اللـہ خـیـرا کـثـیـراً ٭✰*


*Eid Mubarak! May your sacrifices be accepted and your hearts be at peace!*

*ترجمہ و تفسیر سورۃ آل عمران ③ پارہ ④* *٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭✍️ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭* *◉..❁ اَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیۡمِ ❁..◉* *٭--------------------------------------* *◉..✾ بِسْـــــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ✾..◉* ٭•┈┈••٭✦٭✿٭✿٭٭✿٭✿٭✦٭••┈┈┈•٭ ❂ 📖 یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً۪- وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ (130) ترجمۂ کنز العرفان اے ایمان والو! دُگنا دَر دُگنا سود نہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو اس امید پر کہ تمہیں کامیابی مل جائے۔ تفسیر صراط الجنان { لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً: دُگنا دَر دُگنا سود نہ کھاؤ۔} اس آیت میں سود کھانے سے منع کیا گیا اور اسے حرام قرار دیا گیا۔ زمانۂ جاہلیت میں سود کی ایک صورت یہ بھی رائج تھی کہ جب سود کی ادائیگی کی مدت آتی، اگر اس وقت مقروض ادا نہ کرپاتا تو قرض خواہ سود کی مقدار میں اضافہ کردیتا اور یہ عمل مسلسل کیا جاتا رہتا۔ اسے دُگنا دَر دُگنا کہا جارہا ہے۔ سود سے متعلق وعیدیں : سود حرامِ قطعی ہے، اسے حلال جاننے والا کافر ہے۔ قرآن و حدیث میں اس کے متعلق سخت وعیدیں بیان ہوئی ہیں۔ سورۂ بقرہ کی آیت 275 ،276 ،278 میں بھی سود کی حرمت کا بیان موجود ہے اور حدیث میں ہے۔ (1)…حضرت جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضور سیدُ المرسلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سود کھانے والے، کھلانے والے، سود لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی اور فرمایا کہ یہ سب اس گناہ میں برابر ہیں۔(مسلم، کتاب المساقاۃ والمزارعۃ، باب لعن آکل الرباومؤکلہ، ص ۸۶۲، الحدیث: ۱۰۶(۱۵۹۹)) (2)…حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’سود کا گناہ 73درجے ہے ، ان میں سب سے چھوٹا یہ ہے کہ آدمی اپنی ماں سے زناکرے۔(مستدرک، کتاب البیوع، انّ اربی الربا عرض الرجل المسلم، ۲ / ۳۳۸، الحدیث: ۲۳۰۶) (3)…حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،سرورِکائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’سود کا ایک درہم جو آدمی کو ملتا ہے اس کے36 بار زنا کرنے سے زیادہ بُرا ہے ۔(شعب الایمان، الثامن والثلاثون من شعب الایمان، ۴ / ۳۹۵، الحدیث: ۵۵۲۳) (4)…حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’معراج کی رات میرا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جن کے پیٹ گھروں کی مانند بڑے تھے اور ان میں سانپ تھے جو باہر سے نظر آ رہے تھے، میں نے حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام سے ان لوگوں کے بارے میں دریافت فرمایا تو انہوں نے عرض کی: یہ وہ لوگ ہیں جو سود کھاتے تھے۔(ابن ماجہ، کتاب التجارات، باب التغلیظ فی الربا، ۳ / ۷۱، الحدیث: ۲۲۷۳) اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ گناہِ کبیرہ کرلینے سے آدمی ایمان سے خارج نہیں ہوتا کیونکہ یہاں سود کی حرمت بیان کرتے ہوئے لوگوں سے ’’اے ایمان والو‘‘ کہہ کر خطاب کیا گیا ہے۔ [1] [1] …سود سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے رسالہ’’سوداوراس کاعلاج‘‘(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ فرمائیں۔ ◯◯•┈┈┈┈••✦◯🖇️◯✦••┈┈┈┈•◯◯ > 🕋 ✬𝑻𝒂𝒉𝒂𝒇𝒇𝒖𝒛-𝒆-I𝒔𝒍𝒂𝒎 A𝒄𝒂𝒅𝒆𝒎𝒚 📖 > 🥏✬"WhatsApp Channel Link"🔗 > ✆https://whatsapp.com/channel/0029VagSwf9Jpe8eRu8TYX2V ◯◯•┈┈┈┈••✦◯🔗◯✦••┈┈┈┈•◯◯ 💯 📝ㅤ 🔖 🔃 ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ *جَزَاكُمُ اللّٰهُ خَيْرًا وّاَحْسَنَ الْجَزَاءُ فِى الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ* 𝑮𝒉𝒖𝒍𝒂𝒎_𝒆_𝑴𝒖𝒔𝒕𝒂𝒇𝒂 𝑸𝒂𝒅𝒓𝒊

((+ 127 ارب ڈالر کا مقروض غریب ملک کا اسسٹنٹ کمشنر 5 کروڑ کی گاڑی میں بیٹھ کر 6 سکیورٹی گارڈ کے پیاز ٹماٹر ریٹ چیک کرتا ہے کہ کہیں ریڑھی والا قوم کو لوٹ تو نہیں رہا۔ غریب ملک کے امیر ترین افسران 😏🙏🏻

*خاموش مت رہیں۔۔آپ* *تکبیرات پڑھیں۔۔* اَللّٰهُ اَکْبَر،اَللّٰهُ اَکْبَر، اَللّٰهُ اَکْبَر، لَا اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَکْبَر، اَللّٰهُ اَكْبَرْ وَِللّٰهِ الْحمْدُ۔ اَللّٰهُ اَکْبَرکَبِیْرًا وَالْحَمْدُ ِلِلّٰهِ کَثِیْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ بُکْرَةً وَّاَصِیْلاً۔ *(صحیح مسلم)* سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ۔ پڑھیں۔۔🌹🌹

`✰🤔 ٭سوال نمبر 8 2 2 1` ☚ ﷽ ☞ ہجرت کے چوتھے سال صفر کے مہینے میں سرکارِ ﷺ نے ستر قاری صحابۂ کرام کو مکہ اور عسفان کے درمیان ایک جگہ بئر معونہ کی طرف بھیجا تاکہ وہاں لوگوں کو قرآنِ پاک اور دینی مسائل کی تعلیم دیں ۔۔۔۔۔۔ نے دھوکے سے انہیں شہید کر دیا۔؟ ✰✍☜ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ ②✍ عامر بن طفیل ★🤔 ▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬▭▬٭ اسکا درست جواب *19* افراد نے دیا۔ ان سب کیلئے نبی کریم ﷺ کے وسیلہ سے پارہ نمبر 11 سورۃ یسین 01 مرتبہ ، سورۃ الملک 01 مرتبہ سورۃ المزمل 04 مرتبہ کی تلاوت ، دورد پاک 536 مرتبہ مزید کچھ وظائف کا ثواب بطور انعام پیش کرتے ہیں۔ اللّٰہ پاک سب کو ہمیشہ صحت و سلامتی ، خیر و عافیت کے ساتھ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین۔