
𝙒𝙤𝙧𝙡𝙙𝙒𝙞𝙨𝙚 𝙐𝙥𝙙𝙖𝙩𝙚𝙨 𖣔
52 subscribers
About 𝙒𝙤𝙧𝙡𝙙𝙒𝙞𝙨𝙚 𝙐𝙥𝙙𝙖𝙩𝙚𝙨 𖣔
*تمام سرکاری اور پرائیویٹ نوکری کے اشتہارات,تمام یونیورسٹیز کے ایڈمیشن، میڈیکل اور انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ، میڈیکل کالجز کے داخلے، نیشنل اور انٹرنیشنل سکالرشپ اور آرمڈ فورسز کے جوائننگ پروگرامز* سے متعلق تمام تر نیوز اینڈ اپڈیٹس اس واٹس ایپ چینل کے ذریعے مفت میں آپ کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ *تو اسWathsap چینل کو فالو لازمی کریں* https://whatsapp.com/channel/0029VaoXsLe3GJOpw1gIGO2h 🔔 اس چینل کا لنک اپنے دوست احباب کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ وہ بھی بروقت ایسی مفید تعلیمی معلومات سے مستفید ہو سکیں۔✨ فری وٹس ایپ چینل بنانے کا مقصد یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات تک ایجوکیشنل اپڈیٹس فراہم کی جاسکیں اور اسی واٹس ایپ چینل میں ہی آپ کو تمام طرح کی مستند اپڈیٹس ملتی رہیں گے ان شاء اللہ 🩵 *آپ ٹو ڈیٹ مواقع سے روشناس کرانا ہمارا عزم ہے* اگر آپکو جاب، سکالرشپ ، ایڈمیشن نہیں درکار تو ان لوگوں، بچوں بچیوں اور گریجویٹس تک پہنچائیں جنکو آگے پڑھنے کی اور ملازمت کے مواقع کی بابت جاننے کی ضرورت ہے۔ *ہوسکتا ہے کسی کو آپ کے ذریعے اچھے مواقع مل سکے۔۔۔۔ بہتر مستقبل کا خواب پورا ہوسکے۔* *اگر آپ Government Job کی تلاش میں ھیں تو یہ چینل آپ کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں* *سب لوگ واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد، فالو Follow کو لازمی کلک کریں- تب آپ کو نوکریوں Jobs کے اشتہارات اور جابز کی تیاری کے لیے اپڈیٹس Receive ہوں گے-*
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

بھارتی وزیراعظم مودی کا طیارہ 41 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں رہا، بھارتی وزیراعظم نے شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، چکوال اور کوہاٹ کے اوپر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر تقریباً 41 منٹ کا سفر کیا۔


*⚠️ Honhar Scholarship* *ہونہار سکالرشپ میں اپلائی کرنے کے لیے پورٹل ابھی ایکٹیویٹ نہیں کیا گیا_ آپکو انفارم کر دیا جاۓ گا* *Follow Our Official Whatsap channel for further updates*


*کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟* *05 فروری 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 (1) کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، 10 مزید لڑنی پڑی تو لڑیں گے، آرمی چیف 🔴 (2) پاک فوج مکمل عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ قوم کی حاکمیت اور سرحدی سالمیت کا دفاع کرے گی، جنرل عاصم منیر 🔴 (3) وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ آزاد کشمیر، یادگار شہدا پر حاضری اور فاتحہ خوانی 🔴 (4) 5 فروری یاد دلاتا ہے کسی 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم شہباز شریف 🔴 (5) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا 🔴 (6) پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے: نواز شریف 🔴 (7) سونے کے نرخ 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے 🔴 (8) پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ لکھ دیا 🔴 (9) اسلام آباد میں مقیم غیرقانونی افغانوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ 🔴 (10) امریکی صدر کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، ہم اس کے مالک ہوں گے، فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں بسائیں گے، ٹرمپ 🔴 (11) کچھ بھی کرلو، غزہ نہیں چھوڑیں گے، ہم اس سرزمین پر ہی رہیں گے، فلسطینیوں کا ردعمل 🔴 (12) فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے: سعودی وزارت خارجہ 🔴 (13) غزہ پر قبضے کے اعلان سے دھچکا لگا، مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز 🔴 (14) حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کے بیان پر واضح مؤقف اپنا کر قوم کی ترجمانی کرے، مولانا فضل الرحمان 🔴 (15) ٹرمپ کی کوششوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 🔴 (16) جنید اکبر کا بانی پی ٹی آئی کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان 🔴 (17) لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا کیلئے دعا مغفرت 🔴 (18) کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ضرور پورا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 🔴 (19) صدر آصف علی زرداری کا بیجنگ میں عظیم ہال کا دورہ، چینی ہم منصب سے ملاقات 🔴 (20) صدر مملکت کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط 🔴 (21) بیجنگ: وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، انٹیلی جنس شئیرنگ پر اتفاق 🔴 (22) مدینہ منورہ میں بھی افطاری کرانے والوں کو ’پرمٹ‘ لینا ہوگا؛ پورٹل متعارف 🔴 (23) پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کا بیرسٹر گوہر کیخلاف عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ 🔴 (24) حکومتی رکن سونیا عاشر بھی فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں 🔴 (25) ہم بائے چوائس پاکستانی ہیں، کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر 🔴 (26) میاں چنوں؛ درخت کا زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر 🔴 (27) راولپنڈی؛ غیرت کے نام پر فرسٹ ایئر کی طالبہ کا مبینہ قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں 🔴 (28) ماورا حسین نے امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کر کے تصاویر شیئر کردیں 🔴 (29) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے 🔴 (30) مظفرگڑھ: زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون کیخلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج 🔴 (31) لاہور: پولیس اہلکار سمیت دیگر ملزمان کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنالی، مقدمہ درج 🔴 (32) کراچی: شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنے والے تین جعلی پولیس اہلکار گرفتار 🔴 (33) کراچی: ہاکس بے میں حاملہ خاتون کا قتل، اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ 🔴 (34) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے 🔴 (35) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے 🔴 (36) 3 ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 🔴 (37) عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے: وکیل فیصل چودھری 🔴 (38) لاہور: انسانی اسمگلروں نے نوجوانوں سے لاکھوں روپے ہتھیا کر بیرون ملک بیچ دیا، اغوا کاروں کا بہیمانہ تشدد 🔴 (39) بھتہ خوری اور بے امنی، کوئٹہ سے پنجاب اور پختونخوا کیلئے مسافر کوچ سروس معطل 🔴 (40) وکلا کی گالیوں سے پولیس کا امیج متاثر ہوا، حیدرآباد کے ایس ایچ اوز نے احتجاجاً چھٹی کی درخواست دیدی 🔴 (41) کراچی: لانڈھی ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق 🔴 (42) مریدکے کے قریب سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق 🔴 (43) سیالکوٹ سے انسانی اسمگلر، کراچی سے گداگری کیلئے بیرون ملک جانے والا مسافر دھر لیا گیا 🔴 (44) بلوچستان: سوراب میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی 🔴 (45) لاہور: بے اولاد خاتون کے بلانے پر جادو ٹونہ کرنیوالا گروہ گھر لوٹ کر فرار 🔴 (46) امریکی فوجی طیارہ غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت پہنچ گیا

*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* *11 فروری 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 (1) آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، وزیراعظم شہباز شریف 🔴 (2) وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای سے ملاقات، آرمی چیف کی بھی شرکت، تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق 🔴 (3) آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، عدالتی نظام و اصلاحات پر مشن کو بریفنگ 🔴 (4) آئی ایم ایف وفد کو بتادیا، عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، چیف جسٹس 🔴 (5) عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوا دیا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 🔴 (6) قومی اسمبلی: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور 🔴 (7) کسی کو بھی پارلیمنٹ کے خلاف بیان دینے کا حق حاصل نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق 🔴 (8) نہ وہ باغی، نہ غدار، قیدی نمبر 804 کے نعروں سے قومی اسمبلی ہال گونج اٹھا، پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج کے بعد واک آؤٹ 🔴 (9) عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان 🔴 (10) بازاروں میں جاکر کہیں مہنگائی کم ہوگئی ہے، لوگ جوتے ماریں گے، عمر ایوب خان کا قومی اسمبلی میں خطاب 🔴 (11) پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا، عالمی فہرست جاری 🔴 (12) لیبیا حادثہ: کشتی میں سوار 63 پاکستانیوں میں سے 37 محفوظ رہے، 16 لاشیں مل گئیں 🔴 (13) لیبیا کشتی حادثہ؛ ڈوبنے والے 73 میں سے 63 پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ 🔴 (14) عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 🔴 (15) ترکیہ کے صدر طیب اردوان کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے 🔴 (16) سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر 🔴 (17) آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی 🔴 (18) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ایس ایس 2024 کے نتائج بارے محفوظ فیصلہ سنا دیا 🔴 (19) نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کردیا گیا، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد 🔴 (20) لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے اسٹیڈیمز نہیں بنیں گے، آج وہ ہارے ہم جیتے ہیں: محسن نقوی 🔴 (21) مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل، اب 18 فروری کو ہوگا 🔴 (22) سعودی عرب میں جاری ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش میں 100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت 🔴 (23) عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی پر مظالم کا ڈوزئیر بھی آئی ایم ایف کو پیش کرینگے، فیصل چوہدری 🔴 (24) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے 🔴 (25) لاہور: ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالے پولیس اہلکاروں پروکلا کا مبینہ تشدد، اے ایس آئی جاں بحق 🔴 (26) سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی 🔴 (27) حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پینشن اور دیگر مالی معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی 🔴 (28) کراچی: ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، شہر میں 4 ہیوی گاڑیاں نذر آتش 🔴 (29) کراچی: بس اور ڈمپر کی ٹکر، حاملہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، لانڈھی میں 2 ٹرک نذر آتش 🔴 (30) ہیوی ٹریفک حادثات پر احتجاج: کراچی واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز بند 🔴 (31) کراچی: محمود آباد میں سلنڈر دھماکے سے بچی جاں بحق، تین افراد زخمی 🔴 (32) کراچی: دُلہا کی ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، ملزم پولیس کانسٹیبل کو جیل بھیج دیا گیا 🔴 (33) کراچی: سردی کی شدت میں کمی، گرمی کی انٹری، درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان 🔴 (34) پنجاب میں 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے، 30 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری 🔴 (35) ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جنگ بندی ختم اور صرف تباہی ہوگی؛ ٹرمپ کی جانبازوں کو آخری مہلت 🔴 (36) یرغمالیوں کی رہائی کھٹائی میں پڑنے کے بعد تل ابیب میں مظاہرے شروع، ہائی وے بند 🔴 (37) ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے 🔴 (38) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ 🔴 (39) کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزمان بری 🔴 (40) حکومت کا ظاہر آمدن سے زائد مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ 🔴 (41) کراچی میں زمینوں کا مسئلہ بہت بڑا ہے جلد ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب 🔴 (42) بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر 🔴 (43) پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی شرکت، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی 🔴 (44) دھی رانی پروگرام کے تحت پاکپتن میں 34 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں 🔴 (45) لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی 🔴 (46) مودی مصافحے کیلئے ہاتھ بڑھاتے رہ گئے، فرانسیسی صدر نظر انداز کرکے گزر گئے 🔴 (47) ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں 🔴 (48) لائن آف کنٹرول کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک 🔴 (49) پاکستان پہنچنے والی خاتون واپس امریکا نہ پہنچ سکیں، دبئی میں نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز وائرل 🔴 (50) سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 100 پاکستان بے دخل، 17 گرفتار 🔴 (51) پی ٹی اے نے کراچی میں انٹرنیٹ مسائل کی وجہ لوڈشیڈنگ کو قرار دیدیا 🔴 (52) وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر رجسٹرڈ تمام مائنز کی فوری رجسٹریشن کرنے کا حکم

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تمباکو، نکوٹین اور ان سے بننے والی مصنوعات (سگریٹ، ویپس، اور نکوٹین پاؤچز وغیرہ) کے استعمال پر فوری مکمل پابندی۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف 'صفر برداشت کی پالیسی' نافذ، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ *🔖 مزید ہر قسمی تعلیمی معلومات کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں*


ماہرینِ نفسیات کے مطابق ذہانت کی چار اقسام ہیں۔ 1) انٹیلیجینس کوشینٹ (IQ) 2) ایموشنل کوشینٹ (EQ) 3) سوشل کوشینٹ (SQ) 4) ایڈورسٹی کوشینٹ (AQ) 1. ذہانت کا حصہ (IQ) یہ عقل و فہم کی سطح کا پیمانہ ہے۔ آپ کو ریاضی کو حل کرنے، چیزیں یاد کرنے اور سبق یاد کرنے کے لیے IQ کی ضرورت ہے۔ 2. جذباتی اقتباس (EQ) یہ دوسروں کے ساتھ امن برقرار رکھنے، وقت کی پابندی، ذمہ دار، ایماندار، حدود کا احترام، عاجز، حقیقی اور خیال رکھنے کی آپ کی صلاحیت کا پیمانہ ہے۔ 3. سماجی اقتباس (SQ) یہ دوستوں کا نیٹ ورک بنانے اور اسے طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی آپ کی صلاحیت کا پیمانہ ہے۔ جن لوگوں کا EQ اور SQ زیادہ ہوتا ہے، وہ زندگی میں ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ آگے بڑھتے ہیں جن کا IQ زیادہ ہوتا ہے لیکن عموماً EQ اور SQ کم ہوتا ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں اس کا کوئی خاص شعور نہیں۔ زیادہ تر اسکول IQ کی سطح کو بہتر بناکر فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ EQ اور SQ پر کم توجہ دی جاتی ہے۔ ایک اعلیٰ IQ والا آدمی اعلیٰ EQ اور SQ والے آدمی کے ذریعہ ملازمت حاصل کر سکتا ہے حالانکہ اس کا IQ اوسط ہو۔ آپ کا EQ آپ کے کردار کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ آپ کا SQ آپ کی کرشماتی شخصیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایسی عادات کو اپنائیں جو ان تینوں Qs کو بہتر بنائے گی، خاص طور پر آپ کے EQ اور SQ۔ 4. مشکلات (مصیبت) (adversity) کا حصّہ (AQ) زندگی میں کسی نہ کسی مشکل سے گزرنے، اور اپنا کنٹرول کھوئے بغیر اس سے باہر آنے کی آپ کی صلاحیت کا پیمانہ۔ مشکلات کا سامنا کرنے پر، AQ طے کرتا ہے کہ کون ہار مانے گا، کون اپنے خاندان کو چھوڑ دے گا، اور کون خودکشی پر غور کرے گا؟ والدین براہِ کرم اپنے بچوں کو صرف اکیڈمک ریکارڈ بنانے کے علاوہ زندگی کے دیگر شعبوں سے بھی روشناس کرائیں۔ انہیں تنگ دستی میں گزارہ کرنے اور مشقت کو پسند کرنے اور اس سے تحمل کے ساتھ نکلنے کے لیے بھی تیار کریں۔ ان کا آئی کیو، نیز ان کا EQ ، SQ اور AQ تیار کریں۔ انہیں کثیر جہتی انسان بننا چاہیے تاکہ وہ آزادانہ طور پر کام کرسکیں۔ اپنے بچوں کے لیے سڑک تیار نہ کریں بلکہ اپنے بچوں کو سڑک کے لیے تیار کریں. *Follow Our Official Whatsap channel for further updates* https://whatsapp.com/channel/0029VaoXsLe3GJOpw1gIGO2h

*`کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟`* *02 فروری 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں* 🪀 پاکستان سے ہر قیمت پر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر اعظم، قوم سے تعاون مانگ لیا 🪀 وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر 🪀 8 فروری سے متعلق جنید اکبر کی زیرصدارت اجلاس، پی ٹی آئی پشاور ریجن کے کئی ارکان اسمبلی اور عہدیدار غائب رہے 🪀 منافقت کا لبادہ اوڑھے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو اچھی طرح جانتے ہیں: آرمی چیف 🪀 ججز کے تبادلے بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلا تنظیموں کا کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان 🪀 صدر مملکت ہائیکورٹ کے جج کا تبادلہ ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں کرسکتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی 🪀 کراچی: سراغ رساں کتے نے گارڈن ویسٹ سے لاپتا 2 بچوں کی نشاندہی کردی 🪀 وفاقی حکومت کا مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ 🪀 ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان، درخواست نیپرا کو ارسال 🪀 فپواسا کا 3 اور 4 فروری کو سندھ کی سرکاری جامعات میں کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان 🪀 سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس قانون کا مسودہ تیار، 6 لاکھ سے اوپر آمدنی پر ٹیکس دینا ہوگا 🪀 کراچی میں ڈاکو رکشہ ڈرائیور بن کر وارداتیں کرنے لگے، جہیز کا سامان لوٹ کر فرار 🪀 کراچی: ہندو برادری کی برسوں سے رکھی 400 سے زائد استھیاں کینٹ اسٹیشن سے واہگہ کیلئے روانہ 🪀 اٹلی میں پی ٹی آئی کارکنان کا شہباز گل کی قیادت میں احتجاج، ہزاروں افراد شریک 🪀 لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے بیگ کا ٹیگ بدل کر آئس رکھنے والے ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار 🪀 سعودیہ سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ 10 ملزمان کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار 🪀 ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ، افسروں کے تبادلے متوقع 🪀 کُرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر اتفاق 🪀 کرم: اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار 🪀 ڈی آئی خان: لیویز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق 🪀 فیصل آباد: سمندری راستے اسپین بھجوانے میں ملوث ایجنٹ گرفتار 🪀 گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام بنادیا گیا 🪀 وزیر داخلہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو 🪀 کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کا 30 واں یوم پیدائش 🪀 لاہور: 3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والی سوتیلی ماں گرفتار 🪀 ملتان: فالج سے متاثرہ لڑکی کا علاج کرنے گھر آئے جعلی پیر کی مریضہ سے مبینہ زیادتی 🪀 کراچی: 7 سالہ صارم سے زیادتی اور قتل کا شبہ، 7 افراد زیر حراست 🪀 راولپنڈی؛ سالی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے بہنوئی اور دیگر ملزمان گرفتار 🪀 کراچی کے لاپتہ تاجر آصف کی پتھر بندھی سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش برآمد 🪀 اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ، نئی اتھارٹی قائم کی جائیگی 🪀 ضلع لکی میں اٹامک انرجی کے ایک اور مغوی ملازم رہا 🪀 صدر مملکت 4 روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوں گے 🪀 وزیراعظم شہباز شریف کی خورشید شاہ سمیت اہم پی پی پی رہنماؤں سے ملاقات 🪀 وزیر اعظم معیشت کو ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے، ملک دنیا کی بہترین معیشت بنے گا، وزیر اطلاعات 🪀 لاہور کے جلو پارک میں تعینات ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا 🪀 پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل 🪀 خیبرپختونخوا کے جیلوں میں بند قیدیوں کیلیے اسکل ڈویلمپنٹ پروگرام جاری 🪀 اسلام آباد ایئرپورٹ، منشیات اسمگلنگ کی کوشش پر خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار 🪀 سندھ اسمبلی: ایم کیو ایم نے پارلیمانی لیڈر کیلئے افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے طحہ احمد خان کو نامزد کر دیا 🪀 چینی کمپنی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے اوپن اے آئی نے نیا اے آئی ماڈل مفت جاری کر دیا 🪀 امریکی انخلا کے بعد سے افغانستان میں پونے 4 ارب ڈالر کی امداد خرچ ہونے کا انکشاف 🪀 امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی 🪀 دبئی 2026 میں فضائی ٹیکسی منصوبہ شروع کرنیوالا دنیا کا پہلا شہر بننے کیلئے تیار

پنجاب بھر میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ 60KM/H سپیڈ مقرر، نوٹیفیکیشن *🔖 مزید ہر قسمی تعلیمی معلومات کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں*

*`گڈانی بیچ، بلوچستان، پاکستان`* 🇵🇰 اگرچہ پاکستان کے بہترین اور خوبصورت سمندری ساحل موجود ہیں جو دنیا کے ساحلوں مقابلے میں زیادہ پُرسکون اور خوبصورت ہیں لیکن بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ رخ نہیں کرتے۔


لاہور ہائیکورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز مقرر جسٹس خالد اسحاق جسٹس اویس خالد جسٹس وقار حیدر اعوان جسٹس جواد ظفر جسٹس سلطان محمود جسٹس اسد محمود عباسی جسٹس عنبر گل خان جسٹس حسن نواز مخدوم جسٹس سید احسن رضا کاظمی جسٹس سردار اکبر ڈوگر