
𝙒𝙤𝙧𝙡𝙙𝙒𝙞𝙨𝙚 𝙐𝙥𝙙𝙖𝙩𝙚𝙨 𖣔
February 3, 2025 at 03:53 AM
*`کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟`*
*02 فروری 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں*
🪀 پاکستان سے ہر قیمت پر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر اعظم، قوم سے تعاون مانگ لیا
🪀 وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر
🪀 8 فروری سے متعلق جنید اکبر کی زیرصدارت اجلاس، پی ٹی آئی پشاور ریجن کے کئی ارکان اسمبلی اور عہدیدار غائب رہے
🪀 منافقت کا لبادہ اوڑھے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو اچھی طرح جانتے ہیں: آرمی چیف
🪀 ججز کے تبادلے بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلا تنظیموں کا کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان
🪀 صدر مملکت ہائیکورٹ کے جج کا تبادلہ ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں کرسکتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
🪀 کراچی: سراغ رساں کتے نے گارڈن ویسٹ سے لاپتا 2 بچوں کی نشاندہی کردی
🪀 وفاقی حکومت کا مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ
🪀 ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان، درخواست نیپرا کو ارسال
🪀 فپواسا کا 3 اور 4 فروری کو سندھ کی سرکاری جامعات میں کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
🪀 سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس قانون کا مسودہ تیار، 6 لاکھ سے اوپر آمدنی پر ٹیکس دینا ہوگا
🪀 کراچی میں ڈاکو رکشہ ڈرائیور بن کر وارداتیں کرنے لگے، جہیز کا سامان لوٹ کر فرار
🪀 کراچی: ہندو برادری کی برسوں سے رکھی 400 سے زائد استھیاں کینٹ اسٹیشن سے واہگہ کیلئے روانہ
🪀 اٹلی میں پی ٹی آئی کارکنان کا شہباز گل کی قیادت میں احتجاج، ہزاروں افراد شریک
🪀 لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے بیگ کا ٹیگ بدل کر آئس رکھنے والے ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار
🪀 سعودیہ سے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ 10 ملزمان کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار
🪀 ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ، افسروں کے تبادلے متوقع
🪀 کُرم میں قیام امن کیلئے جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر اتفاق
🪀 کرم: اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار
🪀 ڈی آئی خان: لیویز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
🪀 فیصل آباد: سمندری راستے اسپین بھجوانے میں ملوث ایجنٹ گرفتار
🪀 گھوٹکی میں مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
🪀 وزیر داخلہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو
🪀 کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کا 30 واں یوم پیدائش
🪀 لاہور: 3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والی سوتیلی ماں گرفتار
🪀 ملتان: فالج سے متاثرہ لڑکی کا علاج کرنے گھر آئے جعلی پیر کی مریضہ سے مبینہ زیادتی
🪀 کراچی: 7 سالہ صارم سے زیادتی اور قتل کا شبہ، 7 افراد زیر حراست
🪀 راولپنڈی؛ سالی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے بہنوئی اور دیگر ملزمان گرفتار
🪀 کراچی کے لاپتہ تاجر آصف کی پتھر بندھی سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش برآمد
🪀 اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ، نئی اتھارٹی قائم کی جائیگی
🪀 ضلع لکی میں اٹامک انرجی کے ایک اور مغوی ملازم رہا
🪀 صدر مملکت 4 روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوں گے
🪀 وزیراعظم شہباز شریف کی خورشید شاہ سمیت اہم پی پی پی رہنماؤں سے ملاقات
🪀 وزیر اعظم معیشت کو ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے، ملک دنیا کی بہترین معیشت بنے گا، وزیر اطلاعات
🪀 لاہور کے جلو پارک میں تعینات ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا
🪀 پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل
🪀 خیبرپختونخوا کے جیلوں میں بند قیدیوں کیلیے اسکل ڈویلمپنٹ پروگرام جاری
🪀 اسلام آباد ایئرپورٹ، منشیات اسمگلنگ کی کوشش پر خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار
🪀 سندھ اسمبلی: ایم کیو ایم نے پارلیمانی لیڈر کیلئے افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے طحہ احمد خان کو نامزد کر دیا
🪀 چینی کمپنی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے اوپن اے آئی نے نیا اے آئی ماڈل مفت جاری کر دیا
🪀 امریکی انخلا کے بعد سے افغانستان میں پونے 4 ارب ڈالر کی امداد خرچ ہونے کا انکشاف
🪀 امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی
🪀 دبئی 2026 میں فضائی ٹیکسی منصوبہ شروع کرنیوالا دنیا کا پہلا شہر بننے کیلئے تیار
👍
2