
Love Allah
70 subscribers
About Love Allah
Always love Allah and see the results ❤️
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

کسی کا مان مت توڑیں مان اور محبتیں تو نصیب والوں کے حصے میں آتی ہیں اور نصیب والے ہی انھیں سنبھال پاتے ہیں ، کسی کے دل میں جگہ بنانے کے لیے بہت ٹائم درکار ہوتا ہے لیکن دل سے اترنے کے لئے فقط آپ کی ایک کوتاہی اور غلطی کافی ہے یہی اس دنیا کی ریت ہے ، اپنی زبان اور کردار کی حفاظت کرنا جو لوگ سیکھ لیتے ہیں وہ خالق و مخلوق دونوں کے محبوب بن جاتے ہیں.🌷


جب تم فجر کے وقت اپنے بستر کو چھوڑ کر سجدے میں جاتے ہو، تو اللہ تمہارے اس عمل سے بے حد خوش ہوتا ہے۔ یہ وہ قیمتی لمحہ ہے جب تمہاری دعائیں بغیر کسی رکاوٹ کے سیدھی عرشِ الٰہی تک پہنچتی ہیں۔ اور اللہ تم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرماتا ہے۔ اس لیے، فجر کو کبھی ترک نہ کرو، کیونکہ یہی وہ عبادت ہے جو تمہارے لیے بے شمار رحمتیں، برکتیں، اور کامیابی کے دروازے کھولتی ہے۔ ❤️ 💯

*وہ تمہیں تمہارے سب سے معمولی رویّے پر ملامت کرتے ہیں،* *مگر جب بات ان کے اپنے رویّوں کی ہو،* *تو نہ کوئی آنکھ دیکھتی ہے،* *نہ کوئی کان سنتا ہے،* *اور نہ ہی کوئی ضمیر محسوس کرتا ہے۔*


قرآن مجید کی آیت کریمہ کا مفہوم ہے کہ اور ہم بعض ظالموں کو بعض پر مسلط کر دیتے ہیں، ان کے اعمال کی وجہ سے (الأنعام: 129)


خوش رہنے کا سب سے اچھا اصول یہ بھی ہے کہ جہاں لگے کہ آپ کی جگہ نہیی وہاں خاموشی سے خود کو الگ کر لو

`ڈرتے کیوں ہو تم` > *اللہ ہے نہ وہ تمہیں کبھی ایسی* *مصیبت میں نہیں ڈالے گا جس کا تم سامنا نہ کر سکو اگر وہ کسی* *مشکل میں ڈالتا ہے تو دراصل وہ تمہیں اس کے ذریعے بہت کچھ* *سکھا رہا ہوتا ہے اور یاد رکھو کہ وہ ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے ♥️* *Beshak*👍🏻❤️💯

تینوں رات ایک طرح کا خواب: حضرتِ سَیِّدُنا اِبْراہِیْم خَلِیْلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ذُوالْحَج کی آٹھویں رات ایک خواب دیکھا،جس میں کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے: ’’بے شک اللہ پاک تمہیں اپنے بیٹے کو ذَبْح کرنے کا حُکم دیتا ہے ۔ ‘‘ آپ صُبْح سے شام تک اِس بارے میں غور فرماتے رہے کہ یہ خواب اللہ پاک کی طرف سے ہے یا شیطان کی جانب سے؟اِسی لئے آٹھ(8) ذُو الْحَج کا نام یَوْمُ التَّرْوِیَہ (یعنی سوچ بِچار کا دن) رکھاگیا ۔ نویں رات پھر وہی خواب دیکھا اور صُبْح یقین کرلیا کہ یہ حُکم اللہ پاک کی طرف سے ہے،اِسی لئے9 ذُوالْحَج کو یومِ عرفہ( یعنی پہچاننے کا دن)کہاجاتا ہے۔دسویں رات پھر وہی خواب دیکھنے کے بعدآپ نے صُبْح اس خواب پرعمل کرتے ہوئے بیٹے کی قُربانی کا پَکّا اِرادہ فرما لیا،جس کی وجہ سے 10ذُوالْحَج کو یَوْمُ النَّحْر یعنی ’’ذَبْح کا دن ‘‘کہا جاتا ہے۔ (تفسیرِکبیر،۹/۳۴۶)
