Love Allah
February 12, 2025 at 09:15 AM
https://whatsapp.com/channel/0029VabnauAF1YlZv1GjV20n/1192
🌹 *روزے کے احکام شریعت کی رو سے* 🌹
*قسط* *#* *5*
♦️ *جن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا:*
1) روزہ دار اگر بھولے سے کچھ کھا پی لے، پیٹ بھر کر کھا پی لے، یا خاوند سے ہمبستری کرلے روزہ نہیں ٹوٹے گا
2) دن میں سرمہ لگانا، تیل لگانا، خوشبو سونگھنا درست ہے اس سے روزہ میں کوئی نقصان نہیں ہوگا
3) تھوک نگلنے سے روزہ میں کوئی نقصان نہیں ہوتا
4) حلق کے اندر مکھی چلی گئی، یا اپنے آپ ہی دھواں چلا گیا تو روزہ میں کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ جان بوجھ کر کرنے سے روزہ جاتا رہے گا