
Mufti Abdul Wahab
145 subscribers
About Mufti Abdul Wahab
Mufti Abdul Wahab is a leading global Islamic scholar and a motivational speaker. Through this channel, Mufti Abdul Wahab spreads knowledge about matters of Islamic importance for the Ummah. In his detailed videos, he answers people's concerns with complete and authentic Qur'anic and Hadith references. His immense knowledge coupled with his approachable and positive demeanour is the reason he is well-respected and loved by his followers both online and in real life.
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

عورتوں کا دل جیتنے کے معاملے میں عامل حضرات ڈاکٹروں سے زیادہ چالاک ہوتے ہیں انکا ایک جملہ ہی کافی ہوتا ہے۔ ۔ ۔ "آپکو نظر لگی ہے"😎 مشتاق احمد یوسفی

زمین عرفہ کے دن کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے، اور آسمان دعاؤں کے استقبال کے لیے۔ اللہ کرے ہمارے دلوں کو بھی کچھ راحت نصیب ہو، اور ہماری آنکھیں اُن چیزوں سے ٹھنڈی ہوں جن کی ہم تمنا رکھتے ہیں۔ اللہ کرے ہمیں وہ سب کچھ ملے جو ہمیں محبوب ہے، اور ہم اپنے خوابوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے "اللہ اکبر" پکاریں۔ اللہ کرے ہماری دعائیں عرفہ کے دن قبول ہوں، اور ہم اسی دن ٹوٹے دلوں کا سہارا پائیں۔

الحاد ایک نفسیاتی مسلہ ہے نہ کہ علمی و عقلی۔ الحاد اختیار کرنا کوئی علمی و عقلی مسلہ نہیں بلکہ خواہشات نفس ، نفسیاتی مسائل ، صدمے وغیرہ اس کی وجہ بنتے ہیں۔

ایک مالدار خاتون پھل خریدنے گئیں تو ان کا کتا پھلوں کو چاٹنے لگا۔۔دوکاندار نے نرمی سے خاتون کی توجہ اس طرف مبذول کرائی تو خاتون نے کتے سے مخاطب ہو کر کہا " ٹومی! یہ حرکت فی الفور ختم کرو۔۔یہ پھل دھلے ہوئے نہیں ہیں"

باتوں کو برداشت کرنے کی عادت ڈالیں ہر بات محسوس کرنا اور موڈ خراب ہونا بیمار دل کی علامت ہے لہذا معاف کرنا سیکھیں تا کہ آپ کے تعلقات خراب نہ ہوں

یعنی ایک سوسائٹی کو صرف وہ لوگ برباد نہیں کرتے جو غلط کام کرتے ہیں، بلکہ وہ بھی برابر کے مجرم ہیں جو سب کچھ دیکھتے ہیں، جانتے ہیں، مگر خاموش رہتے ہیں۔ جب ہم ظلم دیکھ کر چپ رہتے ہیں… جب ہم ناانصافی پر آواز نہیں اٹھاتے… جب ہم صرف اپنی ذات کی فکر میں دوسروں کے درد سے آنکھ چراتے ہیں… تو ہم بھی اُسی بربادی کا حصہ بن جاتے ہیں۔ کیونکہ ظلم سے بڑا جرم، اُس پر خاموش رہنا ہے۔ یہ جملہ ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ بدلاؤ کی پہلی سیڑھی بولنے سے شروع ہوتی ہے۔ ورنہ ہماری خاموشی، ظالم کو اور طاقتور بنا دیتی ہے۔ “جو سچ پر خاموش رہے، وہ جھوٹ کے ساتھی بن جاتے ہیں!”

اللَّهُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا، وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا، فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا، إِنَّ الْأُولَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا، وَإِنْ أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا،

ہم وہاں سے گزر چُکے ہیں جس عروج کی تم خواہش رکھتے ہو

اگر پانی کو زبان مل جاتی تو وہ لوگوں سے کہتا کہ تمہیں چہرہ نہیں، دل دھونے کی ضرورت ہے۔

جو شخص کسی سے نفرت کرتا ہے، وہ کبھی بھی کھلے عام اس بات کا اعتراف نہیں کرے گا۔ وہ اپنی نفرت کو چھپانے کی کوشش کرے گا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے رویے اور اعمال سے اس کی نفرت ظاہر ہو جائے گی۔ اس لیے، ہمیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جو بظاہر دوستانہ ہوں لیکن اندر سے نفرت رکھتے ہوں۔ ہمیں ان کے رویے پر گہری نظر رکھنی چاہیے تاکہ ان کی منافقت کو پہچان سکیں۔