
قرآن وحدیث
137 subscribers
About قرآن وحدیث
In this channel you will be given Qur'anic and Hadiths information X (Twitter )👇 https://x.com/Qurn_o_Hadees?t=M3mjpuq8Ir2aTfV2H1Trcg&s=09 Facebook page:👇 https://www.facebook.com/profile.php?id=61569865492904&mibextid=ZbWKwL
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے کس چیز کو پیدا فرمایا؟* *1. ❤️ قلم* *2. 👍 فرشتے* *3. 🤗 پانی* *4. 🕊 زمین*

*جمعہ مبارک🌺* عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رحم کرنے والوں پر رحمٰن رحم کرتا ہے، تم لوگ زمین والوں پر رحم کرو تم پر آسمان والا رحم کرے گا، رحم رحمٰن سے مشتق (نکلا) ہے، جس نے اس کو جوڑا اللہ اس کو (اپنی رحمت سے) جوڑے گا اور جس نے اس کو توڑا اللہ اس کو اپنی رحمت سے کاٹ دے گا۔“ [جامع ترمذی، حدیث نمبر: 1924]

*سوال:* قرآن مجید کتنے سالوں میں نازل ہوا؟ 👇 ❤️ 23 سال 👍 25 سال 😇 30 سال ❣️10 سال

*عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلی چیز جس کا بندے سے حساب ہو گا نماز ہے، اور سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خون کا فیصلہ کیا جائے گا“ ۱؎۔*

🌹♥️🌹 *حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا رسول اللہ نے فرمایا: ”میت کے ساتھ تین چیزیں چلتی ہیں، دو آپس آ جاتی ہیں اور ایک اس کے ساتھ رہتی ہے۔ اسکی ساتھ اس کا اہل مال اور عمل چلتا ہے، اس کےاہل خانہ اور اس کا مال تو واپس آ جاتا ہے جبکہ اس کا عمل اس کے ساتھ باقی رہ جاتا ہے۔“*

قرآن مجید: *یقیناً قرآن کا حق یہ ہے.* *کہ اس کی تعظیم کی جائے،* *اس سے محبت کی جائے،* *اس کی تلاوت کی جائے،* *اسے سمجھا جائے،* *اس پر ایمان رکھا جائے،* *اس پر عمل کیا جائے* *اور اسے دوسروں تک پہنچایا جائے۔* *_اس لیے قرآن عظیم کی اس طرح تلاوت کریں جیسا تلاوت کرنے کا حق ہے._* *اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ-اُولٰٓىٕكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖؕ-وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ.* *وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے تووہ اس کی تلاوت کرتے ہیں جیسا تلاوت کرنے کا حق ہے یہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کا انکار کریں تو وہی نقصان اٹھانے والے ہیں ۔* *تو کوشش کریں کہ اس پہ ہر ممکن حد تک عمل کیا جائے.*

بســـم اللّٰـــہ الرّحمٰـــن الـــرّحیم `"قَالَ لَا تَخَافَــــــاَ اِنَّنِی مَعَکُمَـــــاَ اَسمَـــعُ وَاَرٰی "` تـــرجمـــہ♡ اللّٰـــہ نـــے فـــرمایــــا "ڈرو نہیـــں میـــں تمہــارے ســـاتـــھ ہـــوں سُـــن بھـــی رہـــا ہــوں اور دیڪـــھ بھــی رہا ہــــوں♡

*سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی دن نہیں، جو اللہ تعالیٰ کے ہاں زیادہ عظمت والے ہوں اور جن میں نیک عمل اس کو سب سے زیادہ پسند ہو، بہ نسبت ان دس دنوں کے، پس ان میں بہت زیادہ تہلیل، تکبیر اور تحمید بیان کیا کرو* ۔

*ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’مومن مرد اور مومن عورت کی جان، اولاد، اور مال میں آزمائشیں آتی رہتی ہیں یہاں تک کہ جب وہ مرنے کے بعد اللہ سے ملاقات کرتے ہیں تو ان پرکوئی گناہ نہیں ہوتا‘‘۱؎۔*

`اتنا یقین کیسے ہے....؟` *تم نے وہ آیت نہیں سنی:* `إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ` *اور بیشک اللّٰہ ہر چیز پر قادر ہے* *کیونکہ وہ بدتر سے گزار کر بہترین تک لاۓ گا* `"وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ"` *اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔ ایک دن اللّٰہ تمہاری ساری تکلیفوں کو تمہاری روح سے ایسے الگ کر دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے اِن شاء اللّٰہ 😌🫀-*