
Sebt سخنور
364 subscribers
About Sebt سخنور
اپنا تصور ثبت کرو! کام شائع کروانے کے لیے ہماری ای میل [email protected] یا انسٹاگرام @sebt.pk پر رابطہ کریں۔
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ثبت کی جانب سے نیا ناول۔۔۔ کیسا لگ رہا ہے؟😌


*مستی دے وچ عمر گزر گئی* *دنیا وچ کھوگے بلیا ✍️🤎*


جب آپ نیا نیا ناول لکھ رہے ہوتے ہیں تو آپ کو منظر نگاری، طرز بیان اور قواعد و انشا سے ویسی جان پہچان نہیں ہوتی جیسے تجربہ کار ناول نگاروں کو۔ اگر یہ مسئلہ اپنے آپ میں کافی نہیں تو آپ کے پاس اشاعت کے لیے گائڈ لائنز دینے والا بھی نہیں ہوتا اور یہ ناول نگار یا ڈائجسٹ رائٹرز آپ کو بتاتے بھی نہیں ان کی طرح کیسے بنا جائے، وہاں کیسے پہنچا جائے جہاں یہ ہیں، یا اس سے بھی آگے۔ ایسے مسائل میں آپ کیسا محسوس کریں گے اگر آپ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کر لیا جائے اور آپ کو لکھنے میں اصلاح و تجاویز کے ساتھ ساتھ اشاعت تک خودمختار کر دیا جائے؟ آپ کو سرورق کی ڈیزائننگ سے لے کر اپنے آخری مسودے کی ایڈیٹنگ، پروموشن اور کتاب بیچنے تک ایک تجربہ کار ٹیم اپنے ساتھ لے کر چلے اور وہ بھی۔۔۔ ایک دم مفت؟ https://whatsapp.com/channel/0029VaHqLSkDeON11L0iTB2X یقین نہیں آ رہا نا؟ *ثبت کی ویب سائٹ اور انسٹاگرام sebt.pk کو ایک دفعہ کھول کر دیکھیے، یقین آ جائے گا۔* ثبت آپ ہی جیسے لکھاریوں کے لیے ہیں جو ادب کے میدان میں اپنے تصورات کو داستان کا روپ دے کر ثبت کرنا چاہتے ہیں اور اپنا نام بنانے کے ساتھ ساتھ دوسرے لکھاریوں سے تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔ *ہم لکھاریوں کے ذاتی کام کے ساتھ ساتھ آپس کے تعلقات پر بھی توجہ دیتے ہیں* اور جہاں ہم لکھنے میں آپ کی شروع دن سے مدد کرتے ہیں، *ہم آپ کو اپنی کتاب کتابی شکل میں لانے، آڈیو بک کی صورت لانے، اردو ادب کے رسالہ ’روش‘ میں لانے اور آن لائن ای بک کی شکل میں لانے تک انتخابات دیتے ہیں۔* https://whatsapp.com/channel/0029VaHqLSkDeON11L0iTB2X ان ساری سروسز کی کوئی شرط ہے تو وہ یہ ہے کہ آپ ثبت کے وژن سے مخلصی دکھاتے ہوئے اپنے ناول اور افسانوں پر مکمل محنت کریں گے اور آخر تک ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے مسودے کو بہترین شکل تک لے جائیں گے۔ ہم قیمت وصول نہیں کرتے اگر آپ کے نزدیک اپنے ناول کو بہترین بنانا کوئی قیمت نہیں بلکہ ذمہ داری ہے۔ قبول ہے، لکھاری؟ تو رابطہ کیجیے نا ہم سے۔ *اپنا تصور ثبت کرو!* https://whatsapp.com/channel/0029VaHqLSkDeON11L0iTB2X

اب تری یاد سے وحشت نہیں ہوتی مجھ کو زخم کھلتے ہیں اذیت نہیں ہوتی مجھ کو ایسا بدلا ہوں ترے شہر کا پانی پی کر جھوٹ بولوں تو ندامت نہیں ہوتی مجھ کو

اُجاڑ رُت کو شکست دے کر زمیں پہ آتے تو بات ہوتی خزاں کے موسم میں زرد پتے جو گنگناتے تو بات ہوتی نظام شمسی میں چاند اتنے چمک رہے ہیں تو کیسی حیرت! یہ چاند سارے بغیر سورج کے جگمگاتے تو بات ہوتی

زندگی سے ڈرتے ہو؟ !زندگی تو تم بھی ہو زندگی تو ہم بھی ہیں! زندگی سے ڈرتے ہو؟ آدمی سے ڈرتے ہو؟ آدمی تو تم بھی ہو آدمی تو ہم بھی ہیں آدمی زباں بھی ہے آدمی بیاں بھی ہے اس سے تم نہیں ڈرتے! حرف اور معنی کے رشتہ ہائے آہن سے آدمی ہے وابستہ آدمی کے دامن سے زندگی ہے وابستہ اس سے تم نہیں ڈرتے _*''ان کہی'' سے ڈرتے ہو*_ *جو ابھی نہیں آئی اس گھڑی سے ڈرتے ہو* اس گھڑی کی آمد کی آگہی سے ڈرتے ہو پہلے بھی تو گزرے ہیں *روشنی سے ڈرتے ہو* روشنی تو تم بھی ہو روشنی تو ہم بھی ہیں روشنی سے ڈرتے ہو شہر کی فصیلوں پر دیو کا جو سایہ تھا پاک ہو گیا آخر رات کا لبادہ بھی چاک ہو گیا آخر خاک ہو گیا آخر اژدہام انساں سے فرد کی نوا آئی ذات کی صدا آئی راہ شوق میں جیسے راہرو کا خوں لپکے اک نیا جنوں لپکے آدمی چھلک اٹھے آدمی ہنسے دیکھو، شہر پھر بسے دیکھو *تم ابھی سے ڈرتے ہو؟* ہاں ابھی تو تم بھی ہو *_ہاں ابھی تو ہم بھی ہیں_*

*جمعہ کی سنتیں*🖤🦋🕯️ ▪️سورۃ الکہف کی تلاوت ▪️ غسل کرنا ▪️خوشبو کا استعمال ▪️ صاف کپڑوں کا اہتمام ▪️ کثرت سے درود پڑھنا ▪️ مسواک کرنا ▪️خاموشی سے خطبہ سننا ▪️ دعا کا خصوصی اہتمام ▪️صدقہ کرنا