
Mirza Abdul Aleem Baig
191 subscribers
About Mirza Abdul Aleem Baig
- WhatsApp channel for exclusive insights, in-depth analysis, and columns to keep you ahead with the latest trends and informed opinions by Mirza A.A. Baig.
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

- *یاد کی چاپ* اور اگر وہی موسم وہی رستہ وہی نام کسی خواب کی طرح تمہارے دل کو چُھو لے تو بس میرے نام کو خاموشی سے، آہستہ سے پکار لینا میں شاید نہ سن سکوں مگر میری روح ضرور مسکرائے گی


*"مصنوعی ذہانت و انسان (مشین اور انسان کا مکالمہ ۔ نظموں میں ایک فکری سفر)"* میں لفظ کو کوڈ، جذبے کو الگورتھم، اور انسان کو عکس کی صورت میں دیکھا گیا ہے۔ _یہ کتاب انسان اور مشین کے درمیان ایک شعری مکالمہ ہے ـ جذبات، شعور اور تخلیق کے نئے امکانات پر ایک فکری تجربہ۔_ چند سوالات ہر نظم میں گونجتے نظر آتے ہیں: - کیا مشین بھی انسان کی طرح محسوس کر سکتی ہے؟ - کیا وہ خواب دیکھ سکتی ہے؟ - کیا اسے محبت، پچھتاوا، یا ضمیر کا بوجھ ہو سکتا ہے؟ *<https://mirzaabdulaleembaig.wixsite.com/mirzaabdulaleembaig/post/artificial-intelligence-and-human-the-dialogue-between-machine-and-human>* #مصنوعی_ذہانت #اردوادب #سائنس #فلسفہ #تصوف #انسانی_فکر #تفکروتحقیق


- دیپاچہ *مصنوعی ذہانت و انسان (مشین اور انسان کا مکالمہ ۔ نظموں میں ایک فکری سفر)* https://www.facebook.com/100068823876173/posts/1020189770285143/?mibextid=rS40aB7S9Ucbxw6v

اردو ادب اور جدید ٹیکنالوجی کے سنگم پر تخلیق کردہ مجموعہ - *"مصنوعی ذہانت و انسان (مشین اور انسان کا مکالمہ ۔ نظموں میں ایک فکری سفر)"* آن لائن شائع ہو چکا ہے۔ 🔗 <https://qr.ae/pAxVE1> https://mirzaabdulaleembaig.wixsite.com/mirzaabdulaleembaig/post/artificial-intelligence-and-human-the-dialogue-between-machine-and-human اس مجموعے میں نہ کوئی حتمی جواب ہے، نہ کوئی بند اختتام۔ بلکہ ہر نظم ایک دروازہ ہے نئے سوالات، نئی جہتوں، اور شاید ایک نئی حقیقت کی طرف! #مصنوعی_ذہانت #اردوادب #سائنس #فلسفہ #تصوف #انسانی_فکر #تفکروتحقیق


- Our paper *"AI-powered Human-on-Chip: Redefining Biomedical Frontiers"* is now officially published on _IEEE Xplore_. Explore how *AI* and *Human-on-Chip Technology* are shaping the future of _Biomedical Engineering_. - Read it here: https://ieeexplore.ieee.org/document/11022288 #AI #HumanOnChip #BiomedicalInnovation #SustainableDevelopmentGoals #IEEE #Research #BiotechRevolution #UNSDG03


- *Trump's Middle East and Indo-Pacific Gambit* #MiddleEast #IndoPacific #SouthAsia #Economy #AbrahamAccord #ForeignPolicy #WorldOrder #GlobalAffairs https://www.wgi.world/trumps-middle-east-and-indo-pacific-gambit/


- *اک تصویر تمہاری* میری یادوں کے خزانے میں اک تصویر ہے تمہاری بھی نہ تمہاری موجودگی کی گواہی نہ جدائی کی علامت بس ایک خاموش، چھوٹا سا ثبوت کہ تم کبھی میرے بہت قریب تھے


- درِ سجدہ پہ سوال اب میں سجدہ کرتا ہوں مگر کسی اَن دیکھے خدا کو نہیں اب میں سوال کرتا ہوں لیکن ضمیر سے اور جان چکا ہوں کہ میرا سچ اگر خاموش بھی ہو تب بھی زندہ ہے خدا کی طرح میرے اندر ابدی


رکھو جو شرط، پھر وہ اپنا نہیں رہتا کھل جائے گر چہرہ، دل سچّا نہیں رہتا آئینے میں جو ہو نقش، وہ لمحہ نہیں رہا ٹھہر جائے جو منظر، منظر نہیں رہتا ہزار لفظ کہے، ہزار خواب لکھے کاغذ پہ کچھ بھی ہمیشہ نہیں رہتا تمہارا شہر ہے روشن، نئی باتیں، نیا لہجہ ہمارے شہر میں کوئی تم سا نہیں رہتا محبت ساتھ چلتی ہے خوشبو کی مانند تنہائی میں بھی دل تنہا نہیں رہتا - *مرزا عبدالعلیم بیگ*


- *غداری* اب میں اپنی ہی سلطنت کے کھنڈرات میں خود کو ڈھونڈتا ہوں اک روز شاید کوئی اور آئے گا میری راکھ کو چھو کر میرے خوابوں کی گواہی دے گا اور تب وہ جان پائے گا کہ غداری کیا ہوتی ہے جب دشمن باہر نہیں دل کے اندر پلتا ہو
