
✪حرفِ حَق✪
2.9K subscribers
About ✪حرفِ حَق✪
🪷وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِيْنَ🪷 🥀 السَّلامُ عَلیْکُم وَرَحمَتہ اللہِ وَبَرکَاتُه 🥀 اُمید ہے کہ آپ تمام حَضرات خَیر وعَافیت سے ہوں گے، آپ تمام حَضرات کا''حرفِ حَق'' چینل خَیر مَقدم کرتا ہے🤗 ''حرفِ حق'' چینل کا مقصَد! آپ لوگوں تک سچّی خَبریں پہنچَانا اور حَالاتِ حَاضرہ سے بَاخَبر کرنا ہے. محمَّد فرمَان قَاسمی سَہارنپوری
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ایک دن .. ایک عقلمند شخص نے اپنی ذہین بیوی سے پوچھا: محبت کسے کہتے ہیں؟ بیوی نے کہا: ماضی میں لوگ محبت میں قربانی دیتے تھے اور حال میں محبت تفریح اور دل لگی کا ذریعہ ہے - پھر اس نے پوچھا : دوستوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ بیوی نے کہا: ماضی میں ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ ایک دوست ہوتا تھا، جو ہمارا ساتھ دیتا تھا - اور اب ہر مشکل گھڑی کے ساتھ ہم ایک دوست کو کھو دیتے ہیں - دوست ہمیں مشکل حالات میں دیکھ کر چھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں - اس نے پوچھا: رشتہ داروں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس کی بیوی نے کہا: “ماضی میں رشتہ دار سہارا ہوتے تھے اور حال میں یہ حسد کرنے والے ہیں ” سچ تو یہ ہے کہ لوگوں کی زندگیوں میں بہت کچھ بدل چکا ہے میرے خیال میں اس کی سب سے بڑی وجہ پیسے کی محبت ہے جو لوگوں کے ذہنوں اور دلوں پر حاوی ہے-

https://youtube.com/shorts/8ePF_InFOA8?si=M-FZ2m4GIpVhLmIr

https://youtube.com/shorts/D43ux9D8le0?si=ZJer03Xj4-2DFNVy

ٹرمپ سے پہلے ایک فرعون تھا جو کہتا تھا "أنا ربكم الأعلى" اور آخر میں پتا چلا اسے تیرنا بھی نہیں آتا تھا....... 😃😂😃 تو فکر نہ کرو فتح اسلام کی ہی ہے. آہ! یہ غزہ کے بچے اور ان کی فراست اور ایمان...!!!

*تلخ حقیقت* آج کل ویلنٹائن ڈے پر اگر کسی نوجوان سے پوچھو کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو کیا تحفہ دیا، تو وہ فخر سے بتائے گا کہ فلاں قیمتی گفٹ دیا۔ لیکن اگر اسی سے پوچھا جائے کہ اس دفعہ تمہاری بہن کو کیا تحفہ ملا، تو وہ برا مان جاتا ہے اور لڑنے مرنے پر آجاتا ہے۔ ہم مسلمان ہیں، الحمدللہ! اگر کسی کی بہن یا بیٹی کو پھول دے کر ویلنٹائن منانا جائز سمجھتے ہو، تو پھر اپنی بہن اور بیٹی کو بھی یہ اجازت دے دو کہ وہ بھی اس رسم کو اپنا سکے۔ لیکن اگر ایسا نہیں کر سکتے، تو پھر وہی غیرت جو اپنی بہن بیٹی کے لیے رکھتے ہو، دوسروں کی بہن بیٹی کے لیے بھی رکھو۔ یہ ایک بےحیائی پر مبنی رسم ہے، جو ہماری اسلامی تہذیب اور اقدار کے خلاف ہے۔ ہمیں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے نہیں بلکہ حجاب ڈے منانا چاہیے۔ اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور عزیزوں کو حجاب، قرآن، تسبیح اور جائے نماز تحفے میں دو، تاکہ وہ دین کے قریب ہوں اور رب العالمین کی رضا حاصل کر سکیں۔

ذمہ داری کا دوسرا نام "مرد" ہے بہت سی ضرورتوں اور ذمہ داریوں کے بوجھ تلے ان کے کئی خواب بس خواب ہی رہ جاتے ہیں۔۔۔🥺