
Poetry
45 subscribers
About Poetry
"Shayari ki duniya mein kho jao, jahan har lafz dil se nikalta hai. Humare poetry channel par aapko milenge dil ko choo lene wale sher, ghazal aur nazmein. Jee bhar ke samjhe, mehsoos kare aur apne jazbaat ko alfaaz mein bayan kare. Aaiye, humare saath chaliye is khoobsurat safar mein!"
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

غلَطی پھر نہیں کروں گا میں عشق ظاہر نہیں کروں گا میں یہ محبّت کی جنگ ہے پیارے " سِیز فائِر " نہیں کروں گا میں فرحان حیدر

شہر بھر کی یہ اداسی نہیں دیکھی جاتی کوئی ہنستی ہوئی تصویر لگا ۔۔ ڈی پی پر

واپسی پر دروازہ کھلے اور تُو دکھے گھر پہنچ کر ہم گھر سے لپٹ جائیں ایان

کیا ہوا ہم سے گریزاں ہے اگر عالم ِخواب رات تو جاگنے والوں کی بھی کٹ جاتی ہے سید شعیب بخاری

دشمن ہوا ہے آج یہ الگ بات ہے مگر وہ میرا دوست تھا کل تک اسے برا نہ کہو

ہم کو معلوم تھا آنا تو نہیں تجھ کو مگر تیرے آنے کے تو آثار ہوا کرتے تھے سلیم کوثر

جانے کس حادثے نے اُس کو یوں رنجیدہ کیا وہ تو لڑکی تھی ، بڑی شوخ طبیعت لڑکی رباعی خامؔ

وہ فیصلہ عجیب تھا اب سوچنا ہی کیا جو کچھ ہوا نصیب تھا اب سوچنا ہی کیا جو قرض دوستوں کو دیا مانگ نہ سکا میں خود بہت غریب تھا اب سوچنا ہی کیا پروفیسر سلیم الرحمان