
Dil chasp official ✓
63 subscribers
About Dil chasp official ✓
*_`اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹`_*
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

کیا اُس نے تمہیں انکار کیا؟ خود سے انکار سمجھ لینا تمہارے ایمان کی کمزوری ہے۔ کیا تمہیں اللہ پر یقین نہیں؟ تم مانگ کر تو دیکھو، اُس کے لیے کچھ ناممکن نہیں۔ یاد رکھو، اگر اُس نے تمہارے دل میں کچھ ڈالا ہے، تو نصیب میں بھی وہی ڈالے گا۔ ان شاء اللہ ❤️

وہ تو قادر ہے ہر چیز پہ اُس نے رد نہیں کی تمہاری دُعائیں۔ ❤️

اللہ تعالیٰ امتحان لیتا ہے، صبر کا، دعاؤں کا، انتظار کا، اور برداشت کا۔ یہ امتحان اکثر مشکل لگتے ہیں۔ کبھی تکلیف برداشت کرنا دشوار ہو جاتا ہے تو کبھی دعاؤں پر یقین ٹوٹنے لگتا ہے۔ طویل انتظار دل کو تھکا دیتا ہے، اور درد ناقابلِ برداشت محسوس ہوتا ہے۔ مگر یاد رکھو، یہ امتحان تمہیں تکلیف دینے کے لیے نہیں ہوتے۔ غور کرو تو سمجھ آتا ہے کہ جب تم اس آزمائش میں نہیں تھے، تب تم اللہ سے اتنے قریب بھی نہیں تھے جتنا یہ امتحان تمہیں لے آیا ہے۔ تمہاری دعاؤں میں خلوص اور یقین بڑھ گیا ہے، تمہارا دل اللہ پر بھروسا کرنے لگا ہے۔ یہ آزمائش تمہارے دل و دماغ پر چھائی دھند کو صاف کرنے کا ذریعہ ہے۔ اور شاید یہی وہ راستہ ہو، جو اللہ نے تمہیں اپنے قریب لانے کے لیے بنایا ہے۔ بس صبر کرو، دعا مانگتے رہو، اور اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ رکھو، کیونکہ آزمائش کے بعد ہمیشہ رحمت اور خوشحالی کا وقت ضرور آتا ہے۔ ❤️

مولانا مودودی رح ہم سے مخاطب ہے: فرماتے ہیں کہ "آپ کے جذبات، آپ کے اخلاق، آپ کا برتاؤ، آپ کے معاملات، آپ کا سلوک، آپ کے عادات اور آپ کے طور طریقے..... ان میں سے کوئی بھی چیز اگر لوگوں کو اسلام کی طرف متوجہ نہیں کررہی ہیں تو آپ کس منہ سے کہتے ہیں کہ آپ اسلامی انقلاب کے داعی ہیں.؟؟" (مولانا سید ابوالاعلی' مودودی رح)

میرا جنازہ رات کے اندھیرے میں نکالنا تاکہ غیر محرم کی نگاہ نہ پڑے خاتونِ جنت فاطمہ الزہرہؓ♥️ #14February

کبھی یہ نہ سوچیں کہ کسی دوسرے شخص کو آپ سے محبت ہے یا نہیں یہ تجسس آپکو مار ڈالے گا۔۔ خود کو یقین دلا لیں کہ اسے آپ سے محبت نہیں اس سے آپ آزاد ہو جائیں گے محبت ہو تو بھی عارضی ہے اور عارضی شے مل بھی جائے تو ہمیشہ کے لئے کبھی ہماری نہیں ہو سکتی. #سلمان

جب تم سکون کی تلاش میں در در بھٹک رہے ہوتے ہو، تمہارے دل میں بے چینی اور روح میں اضطراب ہوتا ہے، تب وہ رب، جو تم سے بے حد محبت کرتا ہے، تمہیں تمہاری زندگی میں سکون لوٹانے کے لیے تہجد کی راہ دکھاتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تم رات کے سناٹے میں اس کے حضور جھکو، اپنے دل کا بوجھ اس کے سامنے رکھو، اور اس کی رحمت کے سائے میں حقیقی سکون پا جاؤ۔ یہی وہ وقت ہے جب دعائیں قبول ہوتی ہیں اور دل کی بے چینی سکون میں بدل جاتی ہے۔ ❤️

جب جب تم یہ سوچتے ہو نا کہ تمہارا رب تم سے ناراض ہو گیا ہے، وہ تب تب تمہارے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ وہ اپنی ناراضی کا خیال ڈالتا ہی اپنے بندے کے دل میں ہے تاکہ اُس کا بندہ بھاگ کر اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہو جائے، اس کے سامنے جھک کر اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔ یاد رکھو، وہ رب بہت معاف کرنے والا ہے، وہ تمہارے ہر گناہ کو بخش دیتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔ وہ تم سے ناراض نہیں، وہ صرف چاہتا ہے کہ تم اس سے رجوع کرو، اس سے بات کرو، اس سے معافی طلب کرو اور پھر آیندہ ایسا گناہ نہ کرو۔ دیکھو تم مایوس مت ہو، کیونکہ اللہ کی رحمت ہر چیز پر حاوی ہے۔ توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، بس تمہیں اللہ کی طرف ایک قدم بڑھانا ہے پھر اللہ تمہارا ہاتھ خود تھام کر اپنے قریب لے آئیے گا۔ ❤️