ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ ) WhatsApp Channel

ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )

2.6K subscribers

About ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )

📚 اس چینل میں روزانہ *اسلامی پوسٹ اور مسائل شرعیہ قرآن و احادیث اور فقہائے عظام کے اقوال* کی روشنی میں سینڈ کیا جاتا ہے۔📚 🖋️ *روزانہ مسائل شرعیہ اور اسلامی پوسٹ بھیجے جاتے ہیں۔* 🖋️ مثلاً : عقائد، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، نکاح، تجارت، قربانی، میراث، اور دیگر مسائل شرعیہ۔ ♥️ *آپ تمام سے مدنی التجا* ہے کہ اس چینل کو خود بھی *فولو Follow کریں* اور اس لنک کو آگے شیئر بھی کریں۔♥️ *🤲اسلامی پوسٹ واٹس ایپ چینل لنک🤲* 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaMpLKCHbFV7k8lD0s0I *✔️اگر اسلامی بھائی بہنوں کو مسائل شرعیہ میں شک و شبہ ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں 📞*👇 *✍️👈حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،بانی و سربراہ اعلی خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔* *8793969359*

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
6/21/2025, 2:51:46 PM

*یا رسول اللہ ﷺ*💔

❤️ 4
Video
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
6/21/2025, 2:59:47 PM

دل کی سختی کا علاج

Post image
❤️ 👍 2
Image
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
6/21/2025, 2:52:58 PM

> ```Before I die,``` > *I want my last words* *لا الہ الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ {ﷺ}*♥️ ✦ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ ✦

❤️ 3
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
6/21/2025, 2:53:38 PM

*𝐘𝐚 𝐑𝐚𝐬𝐨𝐨𝐥 𝐀𝐥𝐥𝐚𝐡 ﷺ* 💐🥺♥️

❤️ 4
Video
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
6/22/2025, 3:13:49 AM
Post image
Image
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
6/22/2025, 2:54:20 AM

♥️ 💐ㅤ📩 📤 ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ *Aaj Ki Achchi Baat*👆👆👆 *✍️#مفتی محمد مظہر حسین سعدی* *منجانب اسلامی پوسٹ واٹسپ چینل کو فلو کریں:* https://whatsapp.com/channel/0029VaMpLKCHbFV7k8lD0s0I

Post image
❤️ 2
Image
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
6/21/2025, 2:39:10 PM

*Laikoriya aurat kaise namaz padhen gi??* *Laikoriya Pak hai ya napak??* *◆لیکوریا عورت کیسے نماز پڑھیں گی؟لیکوریا پاک ہے یا ناپاک؟؟◆* *گـوگــل پـر پـڑھـنـے کـے لـئـے اس لـنــک پــر کلـک کــریــں👇🏻👇🏻👇🏻* *https://www.saadidarulifta.in/2022/10/Laikoriya-aurat-kaise-namaz-padhen-gi-Laikoriya-Pak-hai-ya-napak.html* السلام علیکم حضرت سوال مسئلہ یہ ہے اگر کسی عورت کو لیکوریا کا پروبلم ہو (شرم گاہ سے سفید پانی مسلسل ڈسجارج ہوتا ہو ) تو وہ نماز کیسے پڑھے گی ۔اسکی پاکی ناپاکی ۔کی کیا صورت ہے ۔ ذرا تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں *🔸 سائل : محمد فیاض نقشبندی🔸* 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰 *وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ* *📝الجواب بعونہ تعالیٰ⇩* *_🎗لیکوریا کی دو صورتیں ہیں(1) لیکوریا میں جو عورت کے پیشاب کے مقام سے سفید رطوبت نکلتی ہے وہ پاک ہے خواہ وہ پانی کی طرح شفاف ہو یا سفید رنگ کی ہو، گاڑھی ہو یا پتلی، بدبو والی ہو یا بدبو والی نہ ہو، یہ رطوبت فرجِ خارج کی ہو یا داخل کی، یہ رطوبت پاک ہے۔لہذا جب وہ رطوبت پاک ہے، تو اس سے نہ کپڑے ناپاک ہوں گے اور نہ اس سے وضو ٹوٹے گا، اور اس کے ساتھ نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی۔ اگر چہ زیادہ خارج ہوتا ہو، یہاں تک زیادہ خارج ہونے کو بیماری شمار کیا جاتا ہو۔(جس طرح زکام کی صورت میں زیادہ رطوبت آنے کو بیماری شمار کیا جاتا ہے اس کے باوجود یہ رطوبت ناپاک نہیں ہوتی ہے)۔_* *_📖الدر المختار مع الرد المحتار میں ہے : أما رطوبة الفرج أي الداخل، أما الخارج فرطوبته طاهرة باتفاق،نعم يدل على الاتفاق كونه له حكم خارج البدن، فرطوبته كرطوبة الفم والأنف و العرق الخارج من البدن. وفي منهاج الإمام النووي رطوبة الفرج ليست بنجسة في الأصح" ۔(جلد 1/ کتاب الطہارۃ، باب الانجاس، صفحہ 515/305)رد المحتار میں ہے : ولذا نقل فی التتارخانیة ان رطوبة الولد عند الولادۃ طاھرۃ، وکذا السخلة اذا خرجت من أمها، وکذا البیضة فلا یتنجس بها الثوب ولا الماء اذا وقعت فیه"(جلد 1/کتاب الطہارۃ، باب الانجاس/ صفحہ 564)جد الممتار میں ہے : اقول : هذا نص صريح في المذهب في طهارة رطوبة الحم...... الخ( جلد 2/ کتاب الطھارۃ،فصل فی الاستنجاء،صفحہ 402)۔بہار شریعت جلد اول میں ہے : عورت کے پیشاب کے مقام سےجو رطوبت نکلے پاک ہے۔کپڑے یا بدن میں لگے تو دھونا کچھ ضرور نہیں ہاں بہتر ہے۔( حصہ دوم/ نجاستوں کا بیان صفحہ 395)۔ اسی میں دوسری جگہ ہے : عورت کے آگے سے جو خالص رطوبت بے آمیزش خون نکلتی ہے ناقضِ وضو نہیں،اگر کپڑے میں لگ جائے تو کپڑا پاک ہے۔(حصہ دوم/ نجاستوں کا بیان صفحہ304)۔۔_* *_🎗(2)اگر لیکوریا میں یہ رطوبت ایسی شکل وصورت کی ہے کہ جس سے اس میں خون یا مذی یا منی شامل ہونے کا گمان ہوتا ہو مثلاً یہ رطوبت سرخ رنگ کی یا سرخی لئے ہوئے نکل رہی ہے یا پیلے رنگ کی ہے۔ یا یہ رطوبت درد کے ساتھ خارج ہو رہی ہو، یعنی جس وقت رطوبت نکلے، مقام رطوبت میں درد ہو۔ تو یہ بھی مرض معلوم ہونے کے حکم میں ہے کیونکہ رطوبت نکلتے وقت درد ہونا ہی زخم ہونے کی دلیل ہوا کرتا ہے۔جس طرح آنکھ میں درد ہے اور پانی بہہ رہا ہے تو اب درد کے ساتھ پانی کا نکلنا ہی زخم ہونے کی دلیل ہے۔۔_* *_📖لہذا جو رطوبت درد کے ساتھ نکلے یا خون یا مذی یا منی کی آمیزش کا اثر لئے ہوئے بہے اس کو مذہب حنفی میں احتیاطا ناپاک قرار دیا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے اور اس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔یہ حکم اس وقت ہے جبکہ کپڑے پر ایک درہم سے زیادہ نجاست لگی ہو تو کپڑے کو پاک کرنا فرض ہے بغیر پاک کیئے نماز ادا کی تو نماز نہیں ہوگی۔ اگر ایک درہم کے برابر ہے تو اس کو پاک کرنا واجب ہےاگر پاک کیئے بغیر نماز ادا کر لی تو نماز واجبُ الاعادہ ہو گی۔ اگر ایک درہم سے کم ہے تو کپڑا دھونا سنت ہے۔اگر بغیر دھوئے نماز ادا کر لی تو نماز ہوجائے گی لیکن خلافِ سنت اور مکروہِ تنزیہی ہوگی۔۔_* *_🎗رد المحتار میں ہے : وهذا إذا لم يكن معه دم ولم يخالط رطوبة الفرج مذي أو مني من الرجل او المرأة۔(جلد 1/ کتاب الطہارۃ، باب الانجاس، صفحہ 564) غنیہ میں ہے : كل ما يخرج من علة من أي موضع كان كالاذن والثدي والسرة ونحوها فإنه ناقض على الأصح لانه صديد"( فصل فی نواقض الوضو صفحہ 116) در مختار میں ہے : و (أن) خرج (به) أي بوجع ( نقض) لانه دليل الجرح" ( جلد 1/ کتاب الطھارۃ، مطلب نواقض الوضو، صفحہ 279)۔رد المحتار میں ہے : اذا کان فی عینيه رمد و تسیل الدموع منها آمرہ بالوضوء لوقت کل صلوۃ، لانی أخاف أن یکون مایسیل منها صدیدا فیکون صاحب العذر"(جلد 1/ کتاب الطھارۃ، مطلب نواقض الوضو، صفحہ 280) فتاویٰ رضویہ میں ہے : اقول : حقیقتِ امر یہ ہے کہ درد و مرض سے جو کچھ بہے اسے ناقض ماننا اس بناء پر ہے کہ اس میں آمیزشِ خون وغیرہ نجاسات کا ظن ہے۔( جلد 1/ صفحہ 356)۔در مختار میں ہے : ( عن قدر درهم ) و أن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن "(جلد 1/کتاب الطہارۃ، باب الانجاس/ صفحہ 520)۔_* *🔹وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم🔹* 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰 *📝 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 📝* *حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔* *18/ صفر المظفر 1444ھ* *15/ ستمبر 2022ء* *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰 *سعدی دار الافتاء؛🌹👇👇* *رابطہ؛📞+ +91 80973 46315)* *المشتـــہر؛* *منجانب؛سعدی دار الافتاء؛* 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰 *⭕نوٹ:👈* _*پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے*_ *۔__(( 🌸 ))__۔* 💎💎💎💎🌹🌹🌹💎💎💎💎 *🌹ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں شیئر کیجئے 🌹*

❤️ 2
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
6/21/2025, 6:49:03 AM

*مسجد کی ٹوپی کو استعمال کرنا کیسا ہے؟* مکمل جواب پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں 👇 https://www.saadidarulifta.in/2025/06/blog-post_20.html

❤️ 1
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
6/21/2025, 9:21:35 AM
Post image
❤️ 3
Image
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
6/21/2025, 5:37:48 AM

*آج کا سوال :- وہ کونسے نبی ہیں جن کے زمین پر ایڑیاں رگڑنے سے " زم زم " کا چشمہ پھوٹ پڑا؟*

❤️ 1
Link copied to clipboard!