
ISLAMI POST ( اسلامی پوسٹ )
June 19, 2025 at 02:37 PM
*Washing mishin me Pak napak kapra ek sath dhone se Pak hoga ya nahi??*
*◆واشنگ مشین میں پاک ناپاک کپڑا ایک ساتھ دھونے سے پاک ہوگا یا نہیں؟؟؟◆*
*گـوگــل پـر پـڑھـنـے کـے لـئـے اس لـنــک پــر کلـک کــریــں👇🏻👇🏻👇🏻*
*https://www.saadidarulifta.in/2022/09/washing-mishin-me-pak-napak-kapra-ek.html*
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان کرام اس مسئلے پر۔
اگر کپڑا ناپاک ہو اسے بغیر پاک کیے۔ پاک کپڑوں میں ملا کر "واشنگ مشین" میں ڈال کر دھل دیا تو کپڑا پاک ہوا یا نہیں۔
جواب عنایت فرمائیں۔۔۔
*🔸سائل : محمد شہزاد خان ممبئی۔🔸*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعونہ تعالیٰ⇩*
*_🎗واشنگ مشین میں پاک،ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھونے سے پاک کپڑے،ناپاک کپڑے سے مل کر سب ناپاک ہو جاتے ہیں کیونکہ ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ پاک پانی سے دھویا جائے، یا تین مرتبہ پاک پانی بہا کر ہر مرتبہ اچھی طرح نچوڑ لیا جائے، یا تین مختلف پانیوں میں ڈال کر ہر مرتبہ اچھی طرح نچوڑا جائے کہ پانی کا ٹپکنا بند ہوجائے۔یہاں تک کہ ناپاکی زائل ہوجائے۔۔_*
*_📖لہذا صورت مسئولہ میں اگر کسی نے پاک اور ناپاک کپڑے واشنگ مشین میں ایک ساتھ دھوئے تو پاک،ناپاک کپڑے اس وقت پاک ہوں گے، جب سب کپڑے باہر نکال کر تین مرتبہ صاف پانی سے دھوکر نچوڑا جائے یا واشنگ مشین میں زیادہ دیر تک پانی چلایا جائے تاکہ ناپاکی کے تمام اثرات پورے طور سے نکل جائیں۔ یا واشنگ مشین کے اِسپینر کے اوپر صاف پانی کا پائپ لگاکر اتنی دیر چلایا جائے کہ گندے پانی کی جگہ صاف پانی نیچے پائپ سے آنا شروع ہوجائے، تو اس وقت سب کپڑے پاک ہوجائیں گے۔ورنہ نہیں۔۔_*
*_🎗الدرالمختار مع الردالمحتار میں ہے : أما لو غسل في غدير أي ماء كثير له حكم الجاري أو صب عليه ماء كثير أو جري عليه الماء طهر مطلقا بلا شرط عصر وتجفيف وتكرار غمس هو المختار" ترجمہ: اگر بڑے حوض میں دھویا ہو یعنی زیادہ پانی وہ حکم جاری پانی کا حکم رکھتا ہے یا اس پر زیادہ پانی بہایا ہو یا جاری پانی میں دھویا ہو تو نچوڑنے کی شرط نہیں اور سکھانے اور چند بار غوطہ دینے کے یہی قول مختار اور پسنددیدہ ہے (ج1 کتاب الطھارۃ باب الانجاس صفحہ 542/543)۔_*
*🔹وﷲ سبحٰنہ وتعالیٰ اعلم🔹*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*📝 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 📝*
*حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی،خادم سعدی دار الافتاء،متوطن: نل باڑی، سونا پور ہاٹ، اتردیناجپور، ویسٹ بنگال،الہند۔*
*18/ صفر المظفر 1444ھ*
*15/ ستمبر 2022ء*
*_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*سعدی دار الافتاء؛🌹👇👇*
*رابطہ؛📞+
+91 80973 46315)*
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛سعدی دار الافتاء؛*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*⭕نوٹ:👈* _*پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے*_
*۔__(( 🌸 ))__۔*
💎💎💎💎🌹🌹🌹💎💎💎💎
*🌹ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں شیئر کیجئے 🌹*
❤️
2