
علم القرءان والحدیث
894 subscribers
About علم القرءان والحدیث
مقصد علي محاولة إصلاح نفسي وجميع أناس العالم إن شاء الله عزوجل
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

♦ *هو أعلم بعواقب الأمور منكم، وأخبَر بما فيه صلاحُكم في دنياكم وأُخراكم؛*


يستمر التكبير المطلق في عيد الأضحى حتى غروب شمس ثالث أيام التشريق (رابع أيام العيد، الموافق 13 ذو الحجة). اللهُ أكْبَرُ، اللهُ أكْبَرُ، لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ، والله أكْبَرُ الله أكبر ولِلَّهِ الحَمْدُ.. أعاده الله علينا جميعًا بالخير واليمن والبركات..🌙🎉🤲🏻

السلام علیکم ورحمۃ اللہ امامت کی ایک عارضی جگہ ہے ایک مہینے کے لیے شیموگا کرناٹک میں 12 جون سے 15 جولائی تک جو حضرات کرناٹک میں موجود ہو وہی رابطہ کریں سلیری 15000 ہزار گیس چاول دیا جائے گا 7584055593

امام شافعی فرماتے ہیں: قرآن پاک میں ایک ایسی آیت بھی ہے جو ظالم کے دل میں تیر اور مظلوم کے دل پر رکھا ہوا مرہم ہے۔ سننے والے نے پوچھا : وہ کونسی؟ آپ نے فرمایا: " وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا : اور تیرا پروردگار بھولنے والا نہیں

قرآنِ کریم میں چھ ایسی حالتیں ہیں جن کے ساتھ "شقاوت" یعنی بدبختی جمع نہیں ہو سکتی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان سب پر عمل کی توفیق عطا فرمائے قرآن کی روشنی میں چھ چیزیں جن کے ساتھ بدبختی جمع نہیں ہوتی 1️⃣ ماں اور باپ کا ادب و خدمت "وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا" (سورۃ مریم، آیت 32) اور اپنی ماں کا فرماں بردار بنایا اور مجھے سرکش و بدبخت نہ بنایا ماں کی خدمت اور نرمی ایسی نعمت ہے جس کے ساتھ شقاوت نہیں آ سکتی 2️⃣ اللہ سے دعا کرنا "وَلَمْ أَكُنْ بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا" (سورۃ مریم، آیت 4) ترجمہ اور اے میرے رب! میں تیری دعا مانگ کر کبھی بدبخت نہیں رہا دعا دل کو زندہ رکھتی ہے اور بدبختی سے بچاتی ہے 3️⃣ قرآن سے وابستگی "مَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى" (سورۃ طٰه، آیت 2) ترجمہ ہم نے یہ قرآن آپ پر اس لیے نازل نہیں کیا کہ آپ بدبخت ہو جائیں قرآن ہدایت ہے نور ہے اور سراپا رحمت ہے 4️⃣ اللہ کے ہدایت کی پیروی "فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى" (سورۃ طٰه، آیت 123) ترجمہ پس جو میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا نہ بدبخت ہوگا ہدایت کے پیچھے چلنے والا نہ گمراہ ہوتا ہے نہ شقی 5️⃣ اللہ سے ڈرنا (خشیت) "سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَىٰ" (سورۃ الأعلى، آیت 10-11) ترجمہ جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ نصیحت حاصل کرے گا اور اس سے دور وہی بدبخت ہوگا خشیتِ الٰہی دل کو نرم رکھتی ہے اور شقاوت کو دور کرتی ہے 6️⃣ تقویٰ اختیار کرنا "فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى" (سورۃ اللیل، آیت 14-17) ترجمہ تو میں نے تمہیں ایک بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا، اس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا جو جھٹلائے گا اور منہ موڑے گا، اور اس سے بچا لیا جائے گا وہ جو تقویٰ اختیار کرے گا تقویٰ جہنم سے بچاتا ہے، اور بدبختی سے بھی 🌸 دعا اے اللہ! ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جو ماں اور باپ کے فرماں بردار ہوں تجھ سے دعا مانگتے رہیں، قرآن سے جڑے رہیں تیری ہدایت پر چلیں تجھ سے ڈرتے رہیں اور تقویٰ اختیار کریں اور ہمیں دنیا و آخرت کی بدبختی سے بچا لے آمین

https://youtu.be/FasnUGN8rcM?si=HntgJaPMHFxZzqu7 مفتی ساجد علی عطاری مدنی

حضرت عبداللہ بن عمر رضی ﷲ عنہما مکہ معظمہ کے راستے میں ہر اس جگہ نفل پڑھتے تھے جہاں حضور صلی ﷲ علیہ وسلم نے قیام فرمایا تھا۔ (تفسیر نعیمی 398/1)

🌹 امام حمیدی کو گرمی میں بھی رات کو چین نہیں 🌹 امام حمیدی سخت گرمی میں رات کے وقت بھی لکھنے کی محنت اٹھاتے تھے۔ آپ پانی کے ایک ٹب میں بیٹھ جاتے اور پھر ٹھنڈک حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لکھتے رہتے تھے۔ (سیر اعلام النبلاء ۱۲۲/۱۹) الله تعالیٰ ہمیں بھی علم کا ایسا ذوق و شوق عطاء فرمائے۔ ✍🏻فیضان خان

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ سب بخیر ہوں گے ضروری گذارش یہ ہے کہ بہار کے گیا ضلع میں ایک مستقل اور معقول مؤذن کی ضرورت ہے جو ذمّہ داری وشرائط کے ساتھ اپنے کام کو بخوبی انجام دے صاف صفائی کا خیال رکھے اور اپنے ساتھ کم از کم پانچ چھ بچے بھی لائیں ساتھ ہی ساتھ مدرسے میں مقامی بچے کو بھی تعلیم دیں تنخواہ 8000 جن کے پاس بچے ہوں اور جگہ کے خواہش مند ہوں وہ 10 جون 2025 بروز منگل تک ہی رابطہ کریں واٹس ایپ میسیج پر کال ہرگز نا کریں ادھر سے کال کیا جائے گا دور دراز والے اور ٹائم پاس کرنے والے دور رہیں، نوٹ۔ معذرت کے ساتھ کوئی بھی حافظ وقاری اور عالم دین رابطہ نا کریں کیونکہ یہ جگہ صرف اور صرف مؤذن کے لئے مخصوص ہے۔ بقیہ تفصیل واٹس ایپ پر۔ 9934631915

🔸امیراھلسنت بانی دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی حفظہ اللہ کی اپنی بیٹی کو رخصتی کے وَقْت 12 نصیحتیں۔🔸 (1) ... شوہر کی طرف سے ملنے والا ہر حکْم جو خِلافِ شَرْع نہ ہو بجا لانا ضَروری ہے۔ (2) ... اپنے شوہر اور ساس کا کھڑے ہو کر اِسْتِقْبَال کیجئے اور کھڑے ہو کر ہی رُخْصَت بھی کیجئے۔ (3) ... دن میں کم از کم ایک بار (مُمکِن ہو تو) ساس کی دَسْت بَوسی کیجئے۔ (4) ... اپنی ساس اور سُسر کا وَالِدَین کی طرح اِکرام کیجئے ۔ان کی آواز کے سامنے اپنی آواز پَسْت رکھئے۔ان کے اور اپنے شوہر کے سامنے جی جناب سے بات کیجئے۔ (5) ... شوہر ضَرورتاً سزا دینے کا مجاز ہے۔ایسا ہو تو صَبْر و تَـحَمُّل کا مُظاہَرہ کیجئے، غُصّہ کر کے یا زبان درازی کر کے گھر سے رُوٹھ کر آجانے کی صُورَت میں آپ پر میکے کے دروازے بند ہیں۔ (6) ... ہاں بغیر روٹھے شوہر کی اِجازَت کی صُورَت میں جب چاہیں میکے آ سکتی ہیں۔ (7) ... اپنے میکے کی کوتاہیاں شوہر کو بتا کر غیبت کے گناہِ کبیرہ میں نہ خود مُبْتَلا ہوں نہ اپنے شوہر کو سُننے کے گناہِ کبیرہ میں مُلَوَّث کریں۔ (8) ... اپنی بے عملی یا لا علمی کو ڈھانپنے کے لئے اِس طرح کہہ دینا کہ مجھے تو والِدَین نے یہ نہیں سکھایا سَخْت حَمَاقَت ہے۔ (9) ...بہارِ شریعت حِصّہ 7 سے نان نفقہ کا بیان، زَوجَین کے حُقُوق وغیرہ کا مُطَالَعہ کرلیجئے۔ (10) ...اپنے لئے کسی قِسْم کا سُوال اپنے شوہر سے کر کے ان پر بوجھ مَت بننا۔ ہاں اگر وہ مُقَرَّر کردہ حُقُوق ادا نہ کریں تو مانگ سکتی ہیں۔ (11) ... مِہمان کی خِدْمَت سَعَادَت سمجھ کر کرنا، اس کے اَخراجات کے مُعَامَلے میں شوہر پر بے جا بوجھ مَت ڈالنا۔اپنے والِد (یعنی الیاس قادری ) سے طَلَب کر لینا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَایُوسی نہیں ہوگی اور اگر وہ خوش دِلی سے رَضا مند ہوں تو ان کی سَعَادَت مندی ہوگی۔ (12) ...شوہر کی اِجازَت کے بِغیر ہر گز گھر سے نہ نکلیں۔ بحوالہ صحابیات اور نصیحتوں کے مدنی پھول صفحہ نمبر: 116 پیشکش:المٙدینة العِلمیة (دٙعوتِ اِسلامی)