
انجمن رضائے مصطفے ﷺ 💐💐🌹 ANJUMAN RAZA-E-MUSTAFA ﷺ 🌹💐💐
211 subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

المصوّر : تصویر کا معنی صورت و شکل بنانا اور مصور کا معنی تصویر بنانے والا ہے اور قرآن مجید میں ارشاد ہے : هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ "وہی ہے ﷲ خالق(پیدا کرنے والا) باری(عدم سے وجود میں لانے والا) اور مصور(تصویر و صورت بنانے والا)۔ (پارہ ۲۸، رکوع ٦ سوره الحشر، آیت ۲۴) اس آیت کریمہ کے مطابق خالق و باری کی طرح مصور بھی صرف ﷲ کی ذات ہے لہذا شرعاً اور کوئی مصور نہیں ہو سکتا اور جو کوئی مصور بننے کی کوشش کرے اُس پر لعنت ہے کیونکہ بحکم حدیث "سود لینے، سود دینے، اس کا گواہ بننے، سودی تحریر لکھنے والے اور مصورین پر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے"۔ (کتاب الزواجر ص ٥٦، جلد ۲، مشکوۃ شریف ص ۲۴۱ بحوالہ بخاری) نیز فرمایا ”وَصَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَکُمْ“ ﷲ نے تمہاری صورتیں بنائیں اور حسین صورتیں بنائیں۔( پاره ۲۸ ، سورہ التغابن، آیت ۳، رکوع ۱۵) مذکورہ آیت و حدیث سے معلوم ہوا کہ مصور ہونا خدا تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے کسی اور کا مصور بننا اور تصویر بنانا سخت حرام و گناہ ہے۔ تصویر کا دار و مدار صورت بنانے پر ہے اور صورت چونکہ قدرت کا حسین شاہکار ہے اس لئے اس میں کسی اور کی نہ مشارکت ہو سکتی ہے اور نہ ہی اس کی اجازت ہے۔ فوٹو گرافر و فوٹو پر چونکہ لعنت ہے اس لئے جس گھر میں دلچسپی کے ساتھ یہ لعنت ہوگی وہ گھر ملائکہ رحمت کی جلوہ گری اور خیر و برکت سے محروم ہوگا جیسا کہ آگے حدیث آ رہی ہے۔ سود خوری کی طرح فوٹو بازی بھی شدید جرم و گناہ اور قابل لعنت چیز ہے اور رسول ﷲ ﷺ نے دونوں چیزوں پر یکساں لعنت فرمائی ہے۔ (والعیاذ باللّٰه تعالی) حکمت ربانی : کسی اور کو مصوّری کی اجازت نہ دینے میں بحکم حدیث ایک یہ حکمت بھی کار فرما ہے کہ خدا تعالیٰ تو مصوّر بھی ہے اور تصویر و صورت بنا کر جان بھی ڈالتا ہے۔ لہذا جو جان نہیں ڈال سکتا نہ وہ مصور ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔ نہ تصویر و صورت بنا سکتا ہے اور اگر وہ یہ سرکشی کرے گا تو قیامت کو اس کا سخت محاسبہ ہوگا۔ رسول الله ﷺ نے فرمایا "تحقیق ان تصویر والوں کو قیامت کے دن عذاب ہوگا اور ان سے فرمایا جائے گا کہ ان کو زندہ کرو جو تم نے بنایا ہے"۔ نیز فرمایا "جس گھر میں تصویر ہو اس میں ملائکہ رحمت داخل نہیں ہوں گے"۔ (مشکوۃ شریف ص ۳۸۵) https://whatsapp.com/channel/0029Va5TI0KAjPXKMIT0qQ1V