
انجمن رضائے مصطفے ﷺ 💐💐🌹 ANJUMAN RAZA-E-MUSTAFA ﷺ 🌹💐💐
February 23, 2025 at 02:57 AM
*اللهم ارزقنا حبَّ مسلكِ الإمامِ الأعلى حضرت، وأحيِنا عليه وأمتنا عليه، واحشرنا في زمرة الصالحين تحت لوائه، برحمتك يا أرحم الراحمين.*
ایسے تو دنیا میں بہت سے لوگ پیدا ہوتے ہیں اور فنا ہو جاتے ہیں مگر چند ہی لوگ ہیں جو اپنی غیر معمولی صلاحیت ، بے لوث دینی خدمات اور اچھے اخلاق و کردار کی وجہ سے آج لا کھوں لوگوں کے دلوں میں ایک اپنی الگ شناخت بنائے ہوئے ہیں انہی میں ایک ذاتِ بابرکات
*محافظ مسلک اعلی حضرت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج حضور لیاقت رضا نوری خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند ذاتِ گرامی ہے*
حضرت کی زندگی کے چند پہلو بیان کیۓ جاتے ہیں آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔
خانوادہ اعلٰی حضرت سے آپکی بے پناہ محبت:- اس بات کا ثبوت پیش کرتی ہے کہ آپ نے اپنی زندگی مسلک کے لیے وقف کر دی
ہمارے دیگر علماء و مشائخ اہل سنت کی طرح بزرگوں سے کافی انسیت رکھتے ہیں،اور ان کا بے حد ادب و احترام بجا لاتے ہیں، اس معاملے میں آپ کی شخصیت لائق اتباع ہے ، کبھی راقم نے خود اپنی نظروں سے دیکھا اور بہت سے واقعات سننے کو ملے۔ جس طرح کرناٹک کے الگ الگ گوشوں میں *حضور لیاقتِ ملت* نے شرکت کی اوریہاں پر اقلیت میں موجود سنی مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لیا توان کی پریشانیوں کو دیکھ کر آپ بے تاب ہو گۓ اور ان لوگوں تک پوری حقانیت کے ساتھ مسلکِ اعلی حضرت کا پیغام پہونچایا،
اور حضرت سے قرب رکھنے والوں کو حضرت نے یہی نصیحت فرمائی جو میرا مرید مسلک اعلی حضرت سے ذرا سا بھی ہٹ جائے تو میں اس کی بیعت سے بیزار ہوں اور میرا کوئی ذمہ نہیں ہے اور *حضور لیاقت ملت* کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا یہ میری زندگی کی نصیحت ہے اور میرے وصال کے بعد کی وصیت ہے اور حضرت نے یہ بھی فرمایا کہ مسلکِ اعلی حضرت کوئی نئی چیز نہیں ہے بلکہ یہی مسلک صاحب البرکات ہے، مسلک غوث اعظم ہے، مسلک امام اعظم ہے، مسلک ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ہے، اور *حضرت حضور لیاقت ملت* اکثر فرماتے ہیں
کہ اس زمانے میں اہل سنت کو تمام فرقہائے باطلہ سے ممتاز کرنے کے لئیے سوائے مسلک اعلی حضرت کے کوئی لفظ موزوں ہوتا ہی نہیں ہے کچھ معاندین اس کے بالمقابل مسئلہ کے امام اعظم بولتے ہیں
لیکن حضرت اکثر فرماتے ہیں
کہ یہ لفظ امتیاز کے لیے کافی نہیں غیر مقلد کو چھوڑ کر سارے وہابی دیوبندی اپنے آپ کو حنفی کہتے ہیں اس لیے حضور لیاقت ملت فرماتے ہیں سوائے مسلک اعلی حضرت کے کوئی لفظ ایسا نہیں جو صحیح العقیدہ سنی مسلمانوں کو بد مذہبوں سے ممتاز کر دے
آپ بارہاہ فرماتے ہیں
*خدا توفیق دے مجھ کو تو بس یہ کام کرنا ہے*
*زمانے بھر میں پیغام رضا کو عام کرنا ہے*
*ابھی فی الحال حضرت نے ،کے آر پیٹ، ہولے نرسی پور، بھدراوتی* کا دورہ فرمایا اور خوب دین و سنیت اور مسلک اعلی حضرت نشر و اشاعت کے لیے اپنے مریدین اور متوسلین کو نصیحت فرما کر مسلک اعلی حضرت پر مضبوطی پر رہنے کی تائید فرمائی
🤲💖💖💖🤲🤲🤲🤲
*اللَّهُمَّ بِجَاهِ حَبِيبِكَ الْمُصْطَفَى ﷺ وَبِوَسِيلَةِ الْغَوْثِ وَالْخَوَاجَةِ وَالرَّضَا، احْفَظْ مَذْهَبَ أَعْلَى حَضْرَتْ، وَبَارِكْ فِي عُمْرِ الشَّيْخِ الْجَلِيلِ، حَامِلِ رَايَةِ الطَّرِيقَةِ وَمُرْشِدِ الشَّرِيعَةِ، حَضْرَةِ الْعَلَّامَةِ، الْحَاجِ، حُضُورِ لِيَاقَتْ رَضَا نُورِي مَدَّ ظِلُّهُ الْعَالِي.*
*وَاجْعَلْ ظِلَّهُ عَلَى رُؤُوسِنَا دَائِمًا وَمُسْتَمِرًّا.*
آمِينُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ*
*اللہ کریم اپنے حبیب پاکﷺ کے صدقے اور غوث و خواجہ رضا کے وسیلے سے محافظ مسلک اعلی حضرت پیر طریقت رہبرِ راہِ شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج حضور لیاقت رضا نوری مَدَّ ظِلُّہُ العالی کہ عمر میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے اور انکا عظیم سایا ہمارے سروں پر قائم اور دائم فرمائے۔*
*آمین یا رب العالمین*
*====================*
*از قلم*
*ابن علی رضوی خطیب وامام سنی جامعہ مسجد ہولے نرسی پور ہاسن کرناٹک الھند*